واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو افسانے




ٹھنڈے لب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-07-09, 10:50 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ٹھنڈے لب

ٹھنڈے لب

میں اسٹار بک کافی ہاؤس میں داخل ہوا اور بیٹھنے کے لیے ہرطرف نظردوڑائ لیکن کوئ سیٹ خالی نہیں تھی۔ میں آرڈر کرنے والی لائن میں کھڑا ہوگیا- لنچ کا وقت تھا، میں نے سوچا جب تک میں کھڑکی تک پہنچوں گا کوئ نہ کوئ سیٹ خالی ہوجاۓ گی۔ کافی لینے کے بعد میں نےایک دفعہ پھر سے جگہ تلاش کرنے کے لیے ہرطرف نظردوڑائ لیکن کوئ سیٹ خالی نہیں تھی۔ میں کاؤنٹر پرٹیک لگا کرکھڑا ہوگیا۔ ہرطرح کے لوگ آ جا رہے تھے۔ قریب کی یونیورسٹی سے طالب علم ، آفس ورکرآس پاس کی بلڈنگوں سےاور وہ لوگ جو کہ خریداری سےوقفہ لے رہے تھے۔

وہ اکیلی گلاس کی دیوار کے نزدیک ایک کرسی پر بیٹھی تھی اس کی میز پر ایک خالی کافی کا کپ تھا اور اس کی نگاہ میز پر رکھے ہوۓ پرچے پرتھی۔ بالو ں کی ایک لٹ اس کے گالوں کوچھو رہی تھی۔ میں نے اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کوگالوں پر ڈھلکتےدیکھا۔ آنسوگالوں سے پھسل کر کاغذ کے پرچے پرگرے۔ میں نےاندازہ لگانے کی کوشش کی اس کاغذ پر کیا لکھا ہوسکتا ہے جو کہ ایک حسین لڑکی کوسرے عام رلا دے۔ شاید اُس سے، اُس کے محبوب نے ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن نہیں آیا یا خط گھرسے آیا ہو اور والدین نے اس کی شادی کسی اور سے کرنے کا وعدہ کرلیا ہو یا وہ اس کی پڑھائ کے پیسے نہیں بھیج سکتے۔

میں ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا اور میری نظریں اس پرتھیں کہ اس نے اپنی نظریں اوپر اٹھائیں۔ ہماری نظریں ایک مختصر سے لمحہ کے لیے ملیں اوراس نے اپنی آنکھوں کو پھرسے جھکا لیا۔ یہ آنکھیں کتنی اُداس ہیں ، میں نےان کا درد اپنےدل میں محسوس کیا۔ اس نےخط کو پھر سے پڑھا اوراس کےگالوں پر آنسؤں کی ایک لکیر سی بن گئ۔

اچانک وہ کھڑی ہوگئ اورتیزی سے دروازے کی طرف چلی گئی۔اس نے دروزا ہ کھولا اور فٹ پاتھ پر اترگئ۔ میں نےاس بھیڑ میں اس پر نگاہ رکھنے کی کوشش کی۔ وہ ٹریفک سِگنل کے پاس رکی، ایک لمحہ وہ فٹ پاتھ پہ تھی اور دوسرے لمحے سڑک پر۔ میں نے کار کے بریکوں کی آواز سنی۔ کپ رکھ کرمیں باہردوڑا۔ لوگ اس کے اردگرد جمع تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے راستہ بنایا۔ وہ خون میں لت پت تھی۔

کیا کسی نے ایمبولِنس کے لیے کال کیا؟ میں چلایا۔
“ ہاں“ ۔ کسی نے کہا۔

میں نے اس کےقریب بیٹھ کر اس کی نبض تلاش کرنے کی کوشش کی۔ نبض نہیں تھی۔ میں نےاس کےسینے پر کان رکھ کراس کے دل کی دھڑکن کو سننے کی کوشش کی۔ دل بہت آہستگی سے دھڑک رہا تھا - اس نے ایک ہچکی لی اور اُس کا دل خاموش ہوگیا۔

کوئ چلایا۔ " اس کو سی پی آر دو"۔ میں نے اس کی ناک کو بند کرکےاس کے منہ سے منہ ملادیا اور اس کو لمبی لمبی سانسیں دینے لگا۔ پھر اس کے سینہ پر پندرہ دفعہ دباؤ ڈالا۔ میں نے پھر سےاس کےدل کی آواز کو سننا چاہا ۔ خاموشی بالکل خاموشی۔ میں نے پھر سے اس کو اپناسانس دینے کی کوشش کی مگراس کے لب ٹھنڈے ہو چکے تھے۔ سڑک پر مکمل خاموشی چھاگئ۔

دھیرے سے میں نے کاغذ کے پرچے کو اس کے ہاتھ سے جدا کیا۔ اس پر لکھا تھا۔ میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ تمہیں جب یہ خط ملے گا میں اس دنیا کو چھوڑ چکا ہوں گا۔ ایک مدہم آواز اس کے پرس میں رکھے ہوۓ سیل فون سے آرہی تھی۔

میں نے فون میں کہا ۔ “جی“۔
" کیا ناز وہاں ہیں مجھے ان کو بہت ضروری پیغام دینا ہے"۔
“ تم کون ہو"؟ میں نے پوچھا
" میں اس کا بھائی ہوں۔ ناز سے کہنا کہ جمیل زندہ ہے“۔
میرے ہاتھ سے سیل فون گرگیا۔


(لکھنے والے کا نام نہیں‌ معلوم )
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
rabab (20-08-10), shafresha (20-08-10), مریم گیلانی (16-07-09)
پرانا 16-07-09, 10:58 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
مریم گیلانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 100
کمائي: 1,248
شکریہ: 62
64 مراسلہ میں 141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آہ ۔
مریم گیلانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مریم گیلانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-08-10)
پرانا 19-08-10, 09:35 PM   #3
Senior Member
 
شبنم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: Lahore Farooq Gunj
مراسلات: 494
کمائي: 6,843
شکریہ: 1,279
326 مراسلہ میں 727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت دردناک افسانہ ہے
شبنم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شبنم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-08-10)
پرانا 20-08-10, 04:15 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-08-10)
پرانا 20-08-10, 04:45 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی خوب یار!!!!!!!!!!

شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ٹریفک, لوگ, لڑکی, مکمل, معلوم, افسانہ, اپلائی, بھائی, تلاش, خون, خوب, راستہ, سرورق, شکریہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قیمے کے پراٹھے سیپ باورچی خانہ 8 24-03-11 05:10 PM
بولیاں / ماہیے / ٹپے اکرم پنجابی چوپال 6 04-06-10 10:28 PM
وہاں اب درد ٹھہرا ہے۔ شیراز احمد شاعری اور مصوری 7 15-07-09 01:17 PM
ہر شب کی آنکھ سے ٹپکا ہے Shani شاعری اور مصوری 1 07-11-08 06:05 PM
بٹھہ محمد کاشف حبیب پاکستان کی سیاحت 10 18-09-08 08:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger