واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو افسانے




عباس تا بش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-07, 08:34 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,799
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,792
12,251 مراسلہ میں 28,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default عباس تا بش

عباس تا بش

عباس تا بش

تحریر۔ڈاکٹر محّمد یونس بٹ




عباس تابش کو عباس ۔ تا۔ بش کہنا ایسا ہی ہے جیسے عباس تا " آسمان " کہنا۔ پھر بش کے پاس امریکہ ہی نہیں ذاتی باربرا بھی ہے اور عباس کے پاس تو ذاتی باربر بھی نہیں بلکہ یہ تو باربر سے ایک شیو کروا لے تو وہ تین کے پیسے مانگتا ہے۔
دور سے ہر کوئی خوبصورت لگتا ہے یہاں تک کے اپنی بیوی بھی اچھی لگتی ہے اور جب وہ پاس ہوتی ہے تو بندے کو لگتا ہے کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ لیکن عباس کو دور سے دیکھ کر لگتا ہے جیسے سیدھا قبلِ مسیح آپ ہی کو ملنے آ رہا ہے۔ اِدھر اُدھر یوں دیکھتا ہے جیسے آپ کو بھاگنے کا موقع دے رہا ہو مگر جوں جوں قریب آتا ہے، پھر آتا ہی ہی، جاتا نہیں۔ اس کی عمر کیا ہے۔ اسے خود پتہ نہیں۔ جوں جوں اس کے مسائل بڑھتے رہے وہ سمجھتا رہا، بڑا ہو رہا ہے حالانکہ وہ تو عیں بچپن میں بوڑھا ہو گیا تھا۔ دیکھنے میں اس عمر کا لگتا ہے جس میں سب سے آسان کام شعر کہنا ہے مگر عباس نے نوجوانوں کے لئے شعر کہنا اتنا ہی مشکل کر دیا ہے جتنی اس نے مشکلیں سہی ہیں۔ اب تو مشکلیں سہہ سہہ کر یہ حالت ہو گئی ہے کہ دوست اسے خوش کرنے کے لئے لطیفہ نہیں سناتے، اپنی مشکل سناتے ہیں۔
بیٹھا ہوا ہو تو یوں لگتا ہے جیسے اس نے کبھی کوئی حرکت ہی نہیں کی۔ البتہ چلنے لگے تو یقین نہیں آتا کہ رکاوٹ کے بغیر رُک بھی سکے گا۔ یوں چلتا ہے جیسے ظفر اقبال صاحب کا دماغ چلتا ہے۔
عباس خواتیں کے پردے کے اس قدر حق میں ہے عورتوں سے باتیں بھی پردے میں ہی کرنا چاہتا ہے۔ عورتوں کے پاس یوں بیٹھتا ہے جیسے اعتکاف بیٹھا ہو۔ اتنا ٹھنڈا ہے کہ گرمیوں میں بھی لڑکیوں کو کمبل لے کر اس کے پاس بیٹھنا پڑتا ہے۔ ویسے وہ بڑا کامیاب خاوند ثابت ہوگا کیونکہ جو خالد احمد کے ساتھ گزارا کر سکتا ہے ، وہ ہر قسم کی بیوی کے ساتھ رہ سکتا ہے۔
یاداشت ایسی کہ غسل خانے کا دروازہ کھول کر بھول جاتا ہے کہ وہ آ رہا ہے یا جا رہا ہے۔ کبھی کبھی تو غسل خانے میں جا کر بھول جاتا ہے کہ وہ یہاں کرنے کیا آیا ہے۔ اور غزل کہہ کر لوٹ آتا ہے۔ آپ کی باتیں سُن کر یوں سر ہلاتا ہے جیسے جو بات آپ نے اس کے کان میں ڈالی ہے، اسے سر میں مِکس کر رہا ہے۔ جب کسی پسند کے بندے سے کلام کرنا چاہے تو خودکلامی کرنے لگتا ہے۔
جسے دشمن نہ بنانا چاہے،اُسے گہرا دوست نہیں بناتا۔ البتہ دوستوں دشمنوں، سب کے ساتھ پیار سے ملتا ہے، اس لئے پتہ نہیں چلتا کہ کس ملنے والے کو دوست سمجھ رہا ہے اور کسے دشمن۔ دوستوں کا اس قدر خیال رکھتا ہے کہ اگر بیمار ہو جائے تو گھر گھر جاکر ان سے عیادت کرواتا ہے۔ ہر چیز کا حساب غزلوں سے کرتا ہے۔ ایک دن کسی نے کہا " آج مہینے کی پچّیس تاریخ ہے۔" اپنی غزلیں گِن کر کہنے لگا " نہیں چوبیس ہے ! "۔
اس ملنے کے بعد بھی بندے کی اس سے آدھی ملاقات ہی ہوتی ہے کیونکہ وہ آدھا آپ کے پاس اور نصف کہیں اور بیٹھا ہوتا ہے۔ ابھی تک تو اس کی نصف بہتر پھی کہیں اور ہی ہے۔ انگریزی سے اس قدر لگاؤ ہے کہ اس نے جتنی بار بی۔اے کا امتحان دیا انگریزی کا پرچہ ضرور دیا۔ کالج میں کلاسفیلوز کے ساتھ یوں پھرتا ہے کہ بچوں کی فیس معاف کروانے آیا ہے۔ خوش خوراک ہے یعنی خوراک دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ لمبا فاصلہ پیدل طے کرتا ہے اگر زیادہ قریب جانا ہو تو رکشہ لے لیتا ہے۔
وہ بڑا حساس ہے۔ دوسروں سے اکثر اسے ہمدردی ہو جاتی ہے اور اس کے لئے دوسرے کا مصیبت میں مبتلا ہونا ضروری نہیں۔ بس خوبصورت ہونا ضروری ہے۔ اسے دُنیا کا ہر خوبصورت انسان مظلوم نظر آتا ہے اور وہ عباس کے پاس بیٹھا ہوا ہو تو واقعی لگنے بھی لگتا ہے۔
عباس اپنی نسل کے شاعروں میں سب سے آگے ہے مگر وہ وقت دور نہیں جب اس کا پیٹ اس سے بھی آگے نکل جائے گا۔ کہتا ہے اس میں غزلیں ہیں ! غزلیں ! اگر یہ سچ ہے تو یہ پہلی تخلیق ہے جہ مہینوں کے بجائے منٹوں میں یہاں سے نکلتی ہے۔ عباس گا بھی لیتا ہے مگر اس کے گانے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دوسروں کو سنائی نہیں دیتا۔ اس درد سے گاتا ہے کہ سننے والے کو یقین ہو جاتا ہے کہ اسے درد ہو رہا ہے۔
عباس کی دوسری کتاب کا نام " آسمان " ہے جو مجھے اس لئے پسند ہے کہ آسمان کا رنگ بلیو ہوتا ہے اور سنا ہے فلم اور قلم بلیو ہی زیادہ چلتی ہے۔ جہاں تک عباس۔ تا۔ بش کی بات ہے تو میں نے دونوں کے نام اس لئے اکٹھے نہیں کئے کہ لوگوں کی عباس کے بارے میں بھی وہی رائے ہے جو بش کے بارے میں ہے بلکہ اس لئے کہ صدر بش " نیو ورلڈ آرڈر " دے رہا ہے تو عباس کی اُردو شاعری " نیو ورڈ آرڈر
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (11-04-08)
پرانا 19-08-07, 08:06 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,178
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,059 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یونس بٹ بہت اچھا مزاح لکھنے والوں میں سے ہے ۔ اسکی شرگوشیاں پڑھنے والی کتاب ہے۔ نوٹ کریں سر گوشیاں نہی ہے بلکہ شرگوشیاں ہی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-04-08, 02:46 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 16,923
شکریہ: 3,117
983 مراسلہ میں 1,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عباس تا بش

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ماشااللہ جزاک اللہ خیر
بہت معیاری شئرنگ ہے

امید ہے آپ یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے
خداوند متعال آپ کو صدا خوش و خرم رکھے

رب راکھا
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کالج, گانے, پسند, ورڈ, لطیفہ, نظر, موقع, مزاح, مسائل, آج, اللہ, انسان, امتحان, امریکہ, بچپن, بچوں, خوش, خرم, دوست, شاعری, شعر, غزل, صدا, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger