| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اردو ادب کی نامور ناول نگار قرۃالعین حیدر کی تدفین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔
انہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے منسلک رہنے کے سبب جامعہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین کے وقت ان کےقریبی رشتے دار اور یونیورسٹی کے بعض پروفیسر موجود تھے۔ ایسی شخصیت کے آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت کسی بڑی شخصیت کی کمی واضح محسوس ہو رہی تھی۔ اس بارے میں جب میں نے ادیب گلزار دہلوی سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔ شاید وقت کی کمی کے سبب وہ جسمانی طور پر یہاں نہیں ہیں لیکن ذہنی طور پر وہ سب یہیں پر ہیں‘۔ گلزار دہلوی نے مزید کہا کہ وہ صرف ناول نگار نہیں تھیں بلکہ بڑی صحافی بھی تھیں۔ انہوں نے اردو ادب کواتنا کچھ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ وہاں موجود قراۃ العین حیدر کی کتابوں کے پبلشر محمد سبحان کا کہنا تھا کہ اردو ادب میں جو نام ان کا ہے اسے کوئی بھی دوسرا حاصل نہیں کر سکے گا۔ وہیں جامعہ ملیہ کے اردو شعبہ کے پروفیسر خالد محمد کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ اردو ادب کے ایک دور کا خاتمہ ہو گيا ہے۔ انہوں نے کہانی کہنے کا جو انداز اردو ادب کو دیا ہے اسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔ قرۃ العین حیدر سادہ زندگی جینے پر یقین رکھتی تھیں اور ان کے رشتہ داروں نے ان کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دی۔ کافی زور دینے پر ان کے بھانجے نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ممبئی میں رہتا ہوں اور مجھے اس بات پر یقین ہی نہیں آ رہا کہ اب جب میں دوبارہ دلی آؤں گا تو عینی آپا مجھے نہیں ملیں گی۔ وہ بیمار تو بہت دنوں سے تھیں اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ کسی بھی وقت اس دنیا سے جا سکتی ہیں لیکن اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے۔ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ ایک ادیبہ کے طور پر ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی‘۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کتابوں, معلوم, اردو, رشتے, زندگی, غم, صحافی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ضمانتیں خارج ہونے پر اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرار | گلاب خان | خبریں | 0 | 03-02-11 06:38 AM |
| عینی گواہ | سیپ | قہقہے ہی قہقے | 0 | 28-01-11 11:29 PM |
| عمرو عیّار اور ملاء عمر | اداس ساحل | عمومی بحث | 12 | 18-09-10 10:23 PM |
| دہشت گرد - از طارق اسمعیل ساگر | طاھر | کتاب گھر | 8 | 10-06-08 02:40 PM |
| اسماعیل گل جی کی کار برآمد | محمدعدنان | فن و فنکار | 0 | 21-12-07 04:59 PM |