|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
• اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔
• اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔ • اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔ • اگر تم اس کو کچھ دو گے تو نا شکری کرے گا۔ • اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے ) تمھارے ساتھ خیانت کرے گا۔ • اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو (افشائے راز کا) الزام تم پر رکھے گا۔ • اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔ • اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔ • اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔ • اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔ • اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔ • نیکوں کی غیبت کرے گا۔ • اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔ • خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔ • خدا کو یاد نہیں کرے گا۔ • اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔ • اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا۔ |
|
|
|