واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > احمد فراز



احمد فراز احمد فراز


یہ دکھ آساں نہ تھے جاناں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-09, 10:26 PM   #1
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یہ دکھ آساں نہ تھے جاناں

یہ دکھ آساں نہ تھے جاناں

یہ دکھ آساں نہ تھے جاناں
برس یا دو برس کی قید تنہائی بھی گر ہوتی

تو پھر بھی زندگی لاچار ہو جاتی

محبت بے وفا دوستی بیزار ہو جاتی

مگر تم نے تو سارے ہجر کے بیمار موسم

بیکلی بیچارگی اور کرب کے

بوسیدہ بستر پر گزارے ھیں

سربالیں

کسی کے ہاتھ میں چارہ گری کی شمع لرزاں

اور نہ آوازوں کے روشن داں

نشاطِ خواب کیا

جب وا رہے دروازہ مژگاں

یہ دکھ آساں نہ تھے جاناں

پرانی داستانوں میں تو ہوتا تھا

کہ کوئی شہزادی یا کوئی نیلم پری

دیووں یا آسیبوں کی قیدی

اپنے آدم زاد دیوانے کی راہ تکتے

شبیہہ سنگ ہو جاتی

مگر وہ داستانیں تھیں

پھر ان میں بھی تو آخر کار

ان کا باوفا ساونت شہزادہ

سمندر پار کرتا

وار کرتا

کوہساروں کے جسد مسمار کرتا

ان طلسماتی حصاروں سے اسے آزاد کرکے

ساتھ لے جاتا

مگر تو داستانوں کا کوئی کردار

یا پارینہ قصوں کا کوئی حصہ نہ تھی

تو نے تو خود آزاری اپنے تئیں ہی منتخب کی تھی

کئی دن پھر کئی دن پھر نئے دن

پھر کئی راتیں کئی راتیں پھر نئی راتیں

بدن کا دوزخی سیال ایندھن

اور لہو کا آتشیں لاوا

رگوں میں دوڑنے پھرنے کا پھر قابل نہیں رہتا

تعلق کی چٹانیں ریت بن جاتی ھیں

دلداری کے چشمے خشک ہو جاتے ھیں

ارماں آنسوؤں کا رزق بن جاتے ھیں

اور دل ایک ہی صورت پہ مائل نہیں رہتا

وفاداری بشرط استواری کا چلن

پھر عاشقی کی راہ میں‌حائل نہیں رہتا

بدل جاتے ھیں خال وخد

پگھل جاتے ھیں جسم وجاں

یہ دکھ آساں نہیں جاناں
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے The Great کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (03-09-09), راجہ اکرام (15-12-09)
پرانا 14-12-09, 09:27 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,342
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 03:52 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ جناب پسند کرنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, وفا, قید, زندگی, زبردست, شکریہ, عاشقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھول تھے، رنگ تھے زارا شاعری اور مصوری 0 10-02-11 06:26 PM
اس وقت کہاں تھے؟ مزمل فاروق سیاست 3 06-03-09 12:34 AM
وہ جو کیا کچھ نا کرنے والے تھے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 3 04-01-09 05:50 PM
اگر آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں راجہ صاحب گپ شپ 0 28-07-08 03:44 PM
جسٹس افتخار کرپٹ تھے ، بعض جج دوسرے ریاستی ستونوں سے ٹکرارہے تھے۔۔۔ مشرف محمدعدنان خبریں 0 12-11-07 10:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger