واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > احمد فراز



احمد فراز احمد فراز


اس مریم کا جس کی عفت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-09, 10:27 PM   #1
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اس مریم کا جس کی عفت

اس مریم کا جس کی عفت

اس مریم کا جس کی عفت

لٹتی ھے بھرے بازاروں میں

اس عیسی کا جو قاتل ھے

اور شامل ھے غم خواروں میں

ان نوحہ گروں کا جن نے ہمیں

خود قتل کیا خود روتے ھیں

ایسے بھی کہیں دم ساز ہوئے

ایسے جلاد بھی ہوتے ھیں

ان بھوکے ننگے ڈھانچوں کا

جو رقص سرِ بازار کریں

یا ان ظالم قزاقوں کا

جو بھیس بدل کر وار کریں

یا ان جھوٹے اقراروں کا

جو آج تلک ایفا نہ ہوئے

یا ان بے بس لاچاروں کا

جو اور بھی دکھ کا نشانہ ہوئے

اس شاہی کا جو دست بدست

آئی ھے تمہارے حصے میں

کیوں ننگِ وطن کی بات کرو

کیا رکھا ھے اس قصے میں

آنکھوں میں چھپائے اشکوں کو

ہونٹوں پہ وفا کے بول لئے

اس جشن میں مَیں بھی شامل ہوں

نوحوں سے بھرا کشکول لئے
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
اسد گدھی (03-09-09)
جواب

Tags
وفا, آج, ظالم, عیسی, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger