|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
--------------------------------------------------------------------------------
کرن کرن سورج از واصف علی واصف سے اقتباسات محب اور محبوب محب اور محبوب کی الگ الگ تعریف مشکل ہے۔ محبت کے رشتے سے دونوں ہیں۔ کسی کی کسی پر فوقیت کا بیان نہیں ہوسکتا۔ مقام محبوب مقام محب سے کم تر یا بر تر نہیں کہا جاسکتا۔ ایک کی ہستی دوسرے کے دم سے ہے۔ دنیاوی رشتوں میں محب اور محبوب کا تقابل ناممکن ہے۔ حقیقت کی دنیا میں تو اور بھی ناممکن۔ اللہ کو اپنے محبوب سے کتنی محبت ہے کہ اسے باعث تخلیق کائنات فرما دیا۔ اللہ اپنے فرشتوں کے ہمراہ اپنے محبوب پر دورد بھیجتا ہے ، اس کے ذکر کو بلند کرتا ہے ، اس کی شان بیان کرتا ہے اور محبوب اپنے اللہ کی عبادت کرتے ہیں ، اس کی تسبیح بیان فرماتے ہیں ، اس کے لیے زندگی اور زندگی کے مشاغل وقف فرماتے ہیں۔ کامیابی اور ناکامی کامیابی اور ناکامی اتنی اہم نہیں جتنا کہ انتخاب مقصد۔ نیک مقصد کے سفر میں ناکام ہونے والا برے سفر میں کامیاب ہونے والے سے بدرجہا بہتر ہے۔ ایسا ممکن ہوسکتا ہے کہ ایک آدمی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے لیکن اس کی زندگی ناکام ہو۔ کلام ، تاثیر اور صداقت جھوٹا آدمی کلام الہی بھی بیان کرے تو اثر نہ ہوگا۔ صداقت بیان کرنے کے لیے صادق کی زبان چاہیے۔ بلکہ صادق کی زبان ہی صداقت ہے۔ جتنا بڑا صادق ، اتنی بڑی صداقت انسان کا اصل جوہر صداقت ہے ، صداقت مصلحت اندیش نہیں ہوسکتی۔ جہاں اظہار صداقت کا وقت ہو وہاں خاموش رہنا صداقت سے محروم کر دیتا ہے۔ اس انسان کو صادق نہیں کہتے جو اظہار صداقت میں ابہام کا سہارا لیتا ہو۔ حکومت حکومت نااہل ہوسکتی ہے ، غیر مخلص نہیں ۔ ملک سے مخلص ہونا حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور ضرورت بھی۔ ملک سلامت رہے گا تو حکومت قائم رہ سکتی ہے۔ اس لیے حکومت ہمیشہ مخلص ہی ہوتی ہے۔ حزب اختلاف حکومت کو غیر مخلص کہتا ہے اور حکومت اپنے مخالفوں کو وطن دشمن کہتی ہے ، جو انسان دس سال سے زیادہ عرصے سے ملک میں رہ رہا ہو وہ ملک دشمن نہیں ہوسکتا۔ جس کے ماں باپ کی قبر اس ملک میں ہے وہ غدار نہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــ اپنی دعاوں میں اللہ کریم کو راہ نہ سجھایا کریں کہ اسے یوں کرنا چاہیے ، ایسے نہ کرنا چاہیے۔ اس قوم پر رحم کرنا چاہیے ، فلاں پر غضب اور فلاں کو تباہ کرنا چاہیے۔ کچھ لوگ اپنے آپ کو اللہ کا ایڈوائزر سمجھتے ہیں اور اسے کہتے رہتے ہیں: یہاں فضل کرو ۔ یہاں تباہی کا گولہ پھینکو ۔ اس کو نیست و نابود کردو۔ مجھے اور میری اولاد کو سلطان سلاطین بنا دو۔ ایسا قطعا نہیں۔ اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دشمن کو بھی تباہ نہیں کیا۔ شرار بولہبی ، چراغ مصطفوی کی ضد ہے لیکن پہچان ہے۔ شیطان اللہ کا دشمن ہے ، اس کی ضد ہے لیکن پہچان ہے۔ سنت اللہ یہ نہیں کہ اللہ اپنے دشمنوں کو زندہ ہی نہ رہنے دے۔ اللہ کا دستور کچھ ایسا ہے جیسے نہ ماننے والوں سے کہہ رہا ہو کہ "تم نہ مانو ، میں تمہاری بینائی نہیں چھین لوں گا۔ خوراک دینا بند نہ کروں گا۔ میں اپنے احسانات کرتا رہوں گا۔ تم بغاوت کے بعد آخر میرے ہی پاس آو گے ۔ اور اس دن جان لو گے کہ تم کیا کرتے رہے تھے" اللہ سے کسی کی تباہی نہ مانگو۔ سب کی اصلاح ، سب کی خیر ، سب کا بھلا مانگو۔ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ جو شخص اس لیے اپنی اصلاح کر رہا ہے کہ دنیا اس کی تعریف و عزت کرے ، اس کی اصلاح نہیں ہوگی۔ اپنی نیکیوں کا صلہ دنیا سے مانگنے والا انسان نیک نہیں ہوسکتا۔ ریا کار اس عابد کو کہتے ہیں جو دنیا کو اپنی عبادت سے مرعوب کرنا چاہے۔ دانا ، نا دانوں کی اصلاح کرتا ہے ، عالم بے علم کی اور حکیم بیماروں کی۔ وہ حکیم علاج کیا کرے گا جس کو مریض سے محبت ہی نہ ہو۔ اسی طرح وہ مصلح جو گنہگاروں سے نفرت کرتا ہے ان کی اصلاح کیا کرے گا۔ ہر صفت اپنی مخالف صفت پر اثر کرنا چاہتی ہے ، لین نفرت سے نہیں ، محبت سے۔ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــ غیر یقینی حالات پر تقریریں کرنے والے کتنے یقین سے اپنے مکانوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــ بچہ بیمار ہو تو ماں کو دعا مانگنے کا سلیقہ خود ہی آجاتا ہے۔ بشکریہ! جناب الف نظامی۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (04-04-09), ایس اے نقوی (13-04-09) |
|
|
#2 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (22-03-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھی تحریر ہے پاک نیٹ پر سے میں تحریریں چوری کر رہا ہوں مگر واضح کرتا چلوں کہ یہ تحریریں پاک نیٹ پر ہی رہیں گی فرق یہ ہوگا کہ میں ان کے لنک منتظمین کے سامنے پیش کروں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ہم سب لوگ کچھ منفرد لکھا کریں اور وہ منفرد تحریرں لوگوں کی نظروں کے سامنے سے گزرا کریں
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ تحریر سرورق کے لیے بیس اپریل کے لیے شیڈول کر دی گئی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
بہت شکریہ منتظمین آپ کا تحریر واقعی سرورق کی زینت بننے کے قابل ہے
میں جو لکھتا ہوں وہ تو بس ایک خانہ پری ہوتی ہے تاہم ام غزل بہت اچھی تحریر ہے آپ کی مبارک ہو میری جانب سے آپ کو اور شکریہ منتظمین کا |
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سدید مسعود |
|
|
|
|
| سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (12-04-09) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی ضرور مگر میں نے کبھی اس طرح کچھ تحریر نہیں کیا تاہم کوشش کروںگی اگر کچھ کامیابی ہوئی تو تو ضرور بتاؤں گی۔
آپ کی بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے اس تحریر کو وقت دیا ۔ بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
| ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (12-04-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تصوف میں ھر عبد کی اپنی ایک پرواز ھوتی ھے اور یہ پرواز بنیادی ایک نقطہ سے شروع ھوتی ھے کہ اے مالک تری رضا اور خوشی کا طالب ھوں۔ اسے منزل طلب کہتے ھیں بس عبد ھمیشہ طلب پر رھتا ھے اور اگر وہ عطا کر دے تو آپ وہ سچے حرف لکھیں گی کہ پتھر بھی بول پڑیں گے شرط طلب صادق کی ھے اور قلب صادق کی ھے۔ شکریہ
|
|
|
|
| سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (12-04-09) |
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (12-04-09) |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اور دعائوں میں یاد رکھیں آپکا بھی شکریہ کہ آپ نے اتنی اچھی تحریر ہمیں پڑھنے کی لئے دی ( آپ کا شکریہ ) |
|
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (12-04-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کبھی آپ نے سوچا یہ بہت خوب کی آواز کہاں سے آئی ھے یہ وہ نور حق ھے جو اللہ پاک نے آپ کے دل میں رکھا ھے یہ وہ شیشہ ھے جو زنگ آلود ھونے کے باوجود خالق حقیقی کی طلب کر رھا ھے، دنیاوی مشکات ھر نفس کے ساتھ ھیں مگر یہ آپکا مقدر نہیں ھیں ذرا ایک بار اسکی بار گاہ میں سر رکھیں اور دعا میں دولت نہ مانگیں بس اسکی خوشی مانگیں اور مانگنے کے طریقے سے مانگیں یہ کام مشکل ضرور ھے مگر ایک دن آے گا وہ کردگار بھی آپ کے دل میں اتر کر کہے گا بہت خوب مرے بندے۔۔۔۔بہت خوب بتا کیا لکھوں تری تقدیر میں بقول اقبال
خودی کو کر بلند اتنا کہ ھر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تری رضا کیا ھے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (12-04-09), ام غزل (12-04-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سبحان اللہ سدید بھائی آج تو آپ سچ میں موڈ میںہیں ،لگتا ہے آج کوئے تحریر ہمیں موصول ہونیوالی ہے ۔
بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
| ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (12-04-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
خواتین و حضرات متوجہ ہوں
ابھی جناب سید انجم شاہ صاحب کی تحریر بھی آنے والی ہے سوچیے کہ اس بار کس موضوع پر لکھوں گا میں ؟ آپ سوچیئے میں بھی سوچ کر لکھتا ہوں |
|
|
|
|
|
#14 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
خاصاں دی گل عاماں اگے نیئں مناسب کرنی نیٹ پر مزحیہ شاعری ھی بہتر ھے شکریہ غزل بہن |
|
|
|
|
| سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (12-04-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,377
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کی بات ٹھیک ہے کہ
(خاصاں دی گل عاماں اگے نیئں مناسب کرنی ) مگر ایک بات کہوں گی کہ اپنی بات بغیر کسی جھجک کے کہہ دینی چاہئیے ، کسی کیلئے اگر خفت کا باعث بنے گی تو ہوسکتا ہے کوئی اس سے فیض پالے ۔ باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ بہر حال آپ کا بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کرن, پہچان, پاک, لوگ, نفرت, ماں, محبت, آدمی, اللہ, انسان, تحریر, حضرات, خواتین, خوش, دستور, دعا, رشتے, زندگی, سفر, سال, شخص, علی, عبادت, عزت, غزل |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 06:22 AM |
| بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ | حیدر | خبریں | 6 | 14-08-09 12:01 AM |