واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > آپ بیتی

جل پری کا دیس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-09, 05:05 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جل پری کا دیس

جل پری کا دیس

جل پری کا دیس
ملک ظہور حسین ڈنمارک
"دو گز زمین"

بچپن میں جب بڑے بوڑھے لوگوں کو یہ کہتے سنا کرتے تھے کہ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے ، اور خدا سے ڈرتے رہنا چاہیے ، سب نے ایک نہ ایک دن جانا ہے اور آخر میں تو دو گز زمین بھی قسمت والوں کو ہی نصیب ہونی ہے- بڑوں کی باتیں دلچسپ تو بہت ہوتی تھیں مگر اکثر سمجھ میں نہیں آتی تھیں اور پوچھنے پر جواب ملتا بیٹا تم اپنے کام سے کام رکھو ، ابھی تمھارے کھیلنے کودنے کے دن ہیں مزے کرو ،وقت آئے گا کہ ہر بات خود سمجھ آنے لگے گی-
آج جب اپنے ایک اور بزرگ ساتھی جو کئی سالوں سے ہمارے تارکین وطن بزرگوں کے لئے جاری پروجیکٹ Etniske/- Eldre-i
سے منسلک تھے- مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب ہم julland (ڈنمارک جیسی چھوٹی سلطنت کا بڑا حصہ Jetland ) کے تین روزہ ٹور پر بزرگوں کا گروپ لے کر گئے تھے تو وہ بھی ہمارے ساتھ تھے- معراج صاحب خدا ان کی بخشش فرمائے ،درمیانے قد کے بڑے خوش مزاج آدمی تھے - کراچی شہر سے تعلق تھا مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے ،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے- انالااللہ و انا الیہ راجعون- ان کے جنازے میں شرکت کیلئے گئے تو لوگوں کو یعنی بزرگوں کو کچھ ایسی ہی باتیں کرتے سنا ، دیکھو جی کل کی بات ہے معراج بھائی ہمارے ساتھ دفتر میں بیٹھا کرتے تھے اور آج--- اللہ اکبر بس یہ انجام ہے جی انسان کا- کوئی کہتا توبہ توبہ کریں نہ جانے کب کس کی باری آجائے ، موت عمر یا وقت کو تو نہیں دیکھتی ، بس جی توبہ توبہ- اور پھر وہی پرانی بات سماعت سے ٹکرائی بس جی انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، آخر ملنا کیا ہے دو گز زمین- میں گویا اپنے بچپن میں لوٹ گیا اور وہی منظر آنکھوں کے سامنے گھومنے لگا ، جیسے گائوں کے بزرگ کسی کے جنازے سے فارغ ہوتے اور ہر بار کی طرح چند گھڑیوں کے لئے ، بس جی دوگز زمین -
لیکن آج جب ساتھ کھڑے ایک بزرگ نے مجھے مخاطب کرکے سوچوں کے جھنجٹ سے واپس کھینچا تو میرا دل چاہا کہ بجائے اس کے کہ آج یہ پوچھوں کہ اس کا کیا مطلب ہے ان سب سے سوال کروں ،کہ کیا بس زبانی کلامی دو گز زمین یا کسی نے اس رٹے رٹائے فقرے کو سمجھ کر اس زندگی میں اس پر عمل کی بھی کوشش کی ہے ؟ کیونکہ یہ زندگی تو ایک بار ہی ملنی ہے اور اسی زندگی میں کیے کرائے کے بل بوتے پر آخرت کا انحصار ہے- کیا ہی اچھا ہو ہم سب کو اسی زندگی میں انسان کی قدر کرنا آجائے اور ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار لیں!
میں ان سے یہ سوال پوچھنا ہی چاہتا تھا کہ ایک طرف سے ہمارے ایک اور بزرگ آ تے دکھائی دیئے لیکن قریب آکر دوسری طرف کو نکل گئے، مجھے ساتھ کھڑے بزرگ نے کہنی مار کر کہا دیکھا ملک جی اس شخص کو ،یہ ہماری طرف آ رہا تھا لیکن مجھے دیکھتے ہی دوسری طرف چلا گیا ،نہ جانے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ انھیں مسجد میں اور پھر سامنے پڑے جنازے کو دیکھ کر بھی خدا یاد نہیں آتا اور ان کے دل موم نہیں ہوتے اور پھر وہی فقرہ ، دو گز زمین -
ہم نے ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ دیکھیں جی ،وہ بزرگ ہیں شاید انہوں نے دیکھا ہی نہ ہو یا نماز کی جلدی میں ہوں ،آپ اپنا دل یہاں مسجد میں تو کھلا رکھیں اور حسن ظن سے کام لیں- یہ بات جاری تھی کہ نہ جانے ہمارے ایک اور بزرگ ساتھی کے دل میں کیا سوجھی وہ بولے ، ایک منٹ جی میں ابھی آیا ، کہہ کر ایک طرف روانے ہوگئے اور ہم پھر کھڑے باتیں کرنے لگے اور اتنے میں کئی اور ساتھیوں سے سلام دعا اور ملاقات بھی ہوتی رہی- ہمارے ایک منٹ والے ساتھی جب واپس آئے تو بڑے خوش لگ رہے تھے، ہم نے پوچھا کیا بات ہے ، ہمیں بھی کچھ بتائیں ، وہ بولے آپ کو وہ شخص نظر آرہا ہے جو مسجدکی سیڑھیوں میں کھڑا ہے ، سب نے کہا ، ہاں ہاں وہ فلاں اور فلاں شہر کا رہنا والا ہے کیا ہوا اس کو- کچھ نہیں ہوا اسے ،وہ میرا بڑا اچھا دوست تھا بس کچھ عرصہ پہلے وہ ایک معمولی سی بات پر مجھ سے ناراض ہوگیا تھا میں آج اس کے پاس گیا ہوں سلام دعا کرنے کے بعد اس سے معافی مانگ کر آیا ہوں- سب یہ خلاف توقع بات سن کر حیران ہوئے مگرپھر جلد سنبھل گئے اور ایک کے بعد دوسرا اسے داد دینے لگا ، واہ جی واہ تم نے تو جیتے جی جنت خرید لی ، کمال کر دیا بڑا اچھا کیااور پھر وہی فقرہ بس جی ،انسان کی حثییت کیا ہے آخر دو گز زمین-
یہ بات جاری تھی کہ وہی پہلے والے بزرگ جو ہمیں دیکھ کر بغیر سلام دعا کے چلے گئے تھے کسی کے کہنے پر آہستہ آہستہ ہمارے قریب آگئے ،ان کو قریب آتے دیکھ کر وہی شخص جس نے مجھے کہنی مار کر کہا تھا کہ دیکھیں جی دیکھ کر چلا گیا ہے اور ہماری طرف نہیں آیا ،ایک دم سے ہم سے جدا ہونے لگا اور کہنے کے باوجود وہاں سے کھسک گیااور میں سوچتا رہ گیا کہ توبہ توبہ خدا سے ڈرنا چاہیے آخر انسان کی اوقات کیا ہے بس دو گز زمین اور ساتھ ہی وہ سوال پوچھنے کو پھر دل چاہا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ کیا یہ بس کہنے کی بات ہے یا اس پر عمل بھی ضروری ہے؟
مجھے جو بات اس وقت ذہن میں آئی وہ یہ تھی کہ اس سے قبل کہ انسان اس دوگز زمین میں چلا جائے ،اسے کم از کم انسان بن جانا چاہیے ورنہ انسان کی اوقات ہی کیا ہے بس دو گز زمین ، اور وہ بھی نہ جانے کہاں ملے ، ملے یا نہ ملے، دو گز زمین-

بشکریہ۔۔! سلیمان جازب۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (26-04-09), محمدخلیل (26-04-09), wajee (29-04-09), ایس اے نقوی (13-04-09), سیپ (27-04-09), سحر (29-04-09)
پرانا 22-03-09, 06:29 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,389
کمائي: 260,786
شکریہ: 51,100
7,442 مراسلہ میں 21,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ہوئی نا " بحوالہ بات " !
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-03-09), ام غزل (14-04-09)
پرانا 22-03-09, 06:36 AM   #3
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,577
شکریہ: 33,165
12,655 مراسلہ میں 36,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کِتنا بدنصیب ظفر، دفن کے لیے
دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (26-04-09), ام غزل (22-03-09), سحر (29-04-09)
پرانا 13-04-09, 07:17 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,563
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,620 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے تعریف کے قابل ہے اور اب مجھے بھی بہت سی تحریریں لکھنا ہے کیونکہ اس ماہ میں نے جیتنے کی کوشش کرنا ہے واہ او
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (26-04-09), ام غزل (14-04-09)
پرانا 14-04-09, 11:31 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی آپ کا بہت بہت شکریہ ،آپ نے دیکھا ایک اچھی تحریر پر دئے گئے جوابات کی لائن کتنی چھوٹی ہے ۔امید ہے سرورق پر جائے گی جلد ہی۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-04-09, 12:04 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,563
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,620 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
شاہ جی آپ کا بہت بہت شکریہ ،آپ نے دیکھا ایک اچھی تحریر پر دئے گئے جوابات کی لائن کتنی چھوٹی ہے ۔امید ہے سرورق پر جائے گی جلد ہی۔
آپ کا شکریہ شکریے کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے
اور تحریر میں وزن ہونا چاہیئے چاہے جوابات میں ہو نہ ہو
اور تحریر سچ میں سرورق کی زینت بننے کے قابل ہے اچھی تحریر لکھنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں آپ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (14-04-09)
پرانا 14-04-09, 01:21 PM   #7
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,577
شکریہ: 33,165
12,655 مراسلہ میں 36,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لئے اپلائی کریں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (14-04-09)
پرانا 26-04-09, 09:45 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر ڈالنے سے پہلے مندرجہ ذیل نکات کی اصلاح کر لیجئے۔
چاہیے،مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے(فقرہ غلط ھے) پنجابی لطیفے مزے سے بیان کرتے تھے یا پھر پنجاب کے ٹوٹکے جانتے تھے۔
،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے(فقرہ غلط ھے)
پاکستان سے نقل مکانی کر کے اولین گروہ کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے۔
انالااللہ و انا الیہ کے ذکر سے پہلے موت کی اطلاع ضروری ھے۔
تو لوگوں کو یعنی بزرگوں کو کچھ ایسی ہی باتیں کرتے سنا ،(فقرہ غلط ھے) تو برگوں کو کچھ ایسی باتیں کرتے سنا (درست ھوگا)
انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، (فقرہ کا مفہوم غلط ھے) انساں کی اقات فرشتوں سے افضل ھے اصل میں ان کو کہنا چاھئیے انسان کو اپنی موت یاد رکھنی چائیے۔

آدھی تحریر میں نے کر دی ھے آدھی کوئی اور دیکھ لے اسلوب بیان کی بہت سی اغلاط موجود ھیں۔ میں ھمیشہ پہلی نظر میں تحریر کو مصنف کے نام کے بغیر دیکھتا ھوں۔ میں بہن ام غزل سے شرمسار ھوں اگر اس کی پیش کندہ وہ ھیں تو ھوسکتا ھے کہ ان کو بہت برا لگا ھو ۔ خدا کرے کہ وہ مجھے معاف کر دیں۔

سدید مسعود

Last edited by سد ید مسعو د; 27-04-09 at 12:08 AM.
سد ید مسعو د آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (29-04-09), منتظمین (26-04-09), wajee (29-04-09), ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09)
پرانا 26-04-09, 09:50 PM   #9
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,244
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,370 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

ڈنمارک کی جل پری !
Attached Images
 
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-04-09, 01:31 AM   #10
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,287
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,180 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سد ید مسعو د مراسلہ دیکھیں
انالااللہ و انا الیہ کے ذکر سے پہلے موت کی اطلاع ضروری ھے۔
سدید مسعود
بھائی جان یہ دعا ہے ضرور نہیں کہ موت کی اطلاع کے بعد پڑھی جائے۔ جب آپ کی کوئی چیز کھو جائے یا تو یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ موت کا مطلب بھی تو یہی ہے کہ جس کی موت ہوئی ہے اصل میں وہ اپ سے کھو گیا ہے۔
monee3s آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09)
پرانا 27-04-09, 02:37 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سد ید مسعو د مراسلہ دیکھیں
سر ورق پر ڈالنے سے پہلے مندرجہ ذیل نکات کی اصلاح کر لیجئے۔
چاہیے،مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے(فقرہ غلط ھے) پنجابی لطیفے مزے سے بیان کرتے تھے یا پھر پنجاب کے ٹوٹکے جانتے تھے۔
،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے(فقرہ غلط ھے)
پاکستان سے نقل مکانی کر کے اولین گروہ کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے۔
انالااللہ و انا الیہ کے ذکر سے پہلے موت کی اطلاع ضروری ھے۔
تو لوگوں کو یعنی بزرگوں کو کچھ ایسی ہی باتیں کرتے سنا ،(فقرہ غلط ھے) تو برگوں کو کچھ ایسی باتیں کرتے سنا (درست ھوگا)
انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، (فقرہ کا مفہوم غلط ھے) انساں کی اقات فرشتوں سے افضل ھے اصل میں ان کو کہنا چاھئیے انسان کو اپنی موت یاد رکھنی چائیے۔

آدھی تحریر میں نے کر دی ھے آدھی کوئی اور دیکھ لے اسلوب بیان کی بہت سی اغلاط موجود ھیں۔ میں ھمیشہ پہلی نظر میں تحریر کو مصنف کے نام کے بغیر دیکھتا ھوں۔ میں بہن ام غزل سے شرمسار ھوں اگر اس کی پیش کندہ وہ ھیں تو ھوسکتا ھے کہ ان کو بہت برا لگا ھو ۔ خدا کرے کہ وہ مجھے معاف کر دیں۔

سدید مسعود
سدید بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنے غور سے اس تحریر کو پڑھا اور اس میں شامل جھول کی طرف واضح اور مناسب نشاندہی بھی کی ،جس کیلئے میں ممنون ہوں ،گوکہ یہ تحریر میری نہیں لیکن اگر ہوتی بھی تو میں بالکل بُرا نہیں مانتی بلکہ خوش ہوتی کہ آپ کی صورت میں ایک اصلاحی استاد مل گئے ۔آپ نے فرمایا کہ آدھی آپ نے کردی ہے تو عرض ہے کہ باقی کی تحریر پر بھی نظر ثانی بھی آپ ہی کردیں تاکہ ایک ہی بار میں اس کو درست بھی کرلوں اور سرورق کیلئے اپلائی بھی کردوں۔
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-04-09, 05:51 AM   #12
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,577
شکریہ: 33,165
12,655 مراسلہ میں 36,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے(فقرہ غلط ھے)
کیا غلط ہے اس میں ؟

اقتباس:
،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے(فقرہ غلط ھے)
کیا غلط ہے اس میں ؟
اقتباس:
انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، (فقرہ کا مفہوم غلط ھے) انساں کی اقات فرشتوں سے افضل ھے اصل میں ان کو کہنا چاھئیے انسان کو اپنی موت یاد رکھنی چائیے۔
فقرہ کا مفہوم وہی ہے جو یہاں مضمون نویس استعمال کرنا چاہتا ہے " انسان جتنا بھی افضل ہو اسے اپنی اوقات یاد ہی رکھنی چاہئے
کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے ایک تولیدی قطرہ سے پیدا کیا، پھر بھی وہ کھلے طور پر سخت جھگڑالو بن گیا[36:77]

انالااللہ و انا الیہ راجعون
لکھنے والے نے اپنے اسلوب میں بیان کیا، اس جگہ یہ جملہ بذات خود ایک واقعے کی اطلاع دیتا ہوا نظر آتا ہے اور قاری کو ایک ہلکا سا ٹہوکا دیتا ہوا موضوع کو تبدیل کرتا ہے

نوٹ : ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں
فیصل ناصر
(MSc (honorـ
Ph D
FIG
IRP
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 27-04-09 at 06:00 AM. وجہ: ایک جملے کا اضافہ
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-04-09), ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09)
پرانا 27-04-09, 05:18 PM   #13
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب آپ بالکل میری رائے سے متفق نہ ھوں آپ تو مشتعل ھو گئے۔ دو شعر سن لیجئے

فرشتوں سے بہتر ھے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ھے محنت زیادہ
کون کہتا ھے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ھوں سمندر میں اتر جاؤں گا

قرآن میں ھی مذکور ھے اللہ نے فرشتوں کو سجدے کا حکم دیا تھا اور جس نے انسان کی یہ اوقات پہچاننے سے انکار کیا تھا شیطان بنا تھا اور پھر ذکر ھوا کہ ھم نے اسے اشرف المخلوق بنایا ھےاور پھر ذکر ھوا کہ شہید کھبی نہیں مرتا ھم اسے رزق دیتے ھیں۔ اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک جو حالت ایمان میں پردیس میں مر جائے شہید ھوتا ھے۔ اور بہت سی مثالیں قرآن و حدیث سے دے سکتا ھوں اگر آپ سننا پسند کریں اور غصہ تھوک دیں۔

اردو کی پوری لغت دیکھ لیجئے کہیں بھی ٹوٹکے بولنے کی ترکیب یا محاورہ نہیں ھے۔ مزے سے لطیفے سنائے جا سکتے ھیں چٹکلے سنائے جاسکتے ھیں‌ ٹوٹکے نہیں بلکہ ٹوٹکے بتا ئے جاتے ھیں۔

،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے- انالااللہ و انا الیہ

فقرے میں فاعل ھوتا ھے (کام کرنے والا) فعل ھوتا (زمانہ) اور مفعول ھوتا ھے جس پر کوئی کام ھو۔ فقرہ مذکورہ میں فاعل وہ ھیں جنہوں نے نقل مکانی کی پہلے کا استعمال اسکو شرطیہ بنا دیتا ھے مثلا میں نے پہلے نماز پڑھی پھر کھانا کھایا اگر وہ اس طرح لکھ دیں تو درست ھوگا" پہلے لوگوں کے ساتھ نقل مکانی کی پھر یہیں کے ھو فر رہ گئے" دوسرا پہلے کا لفظ یہاں ابہام پیدا کرتا ھے کہ کہیں ان کی مراد یہ تو نہیں ھے کہ وہ پہلے گروپ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تھے جو کبھی بھی ڈنمارک گیا اس صورت میں، میں نے ان کو ابہام دور کرنے کی سفارش کی تھی ابہام نقائص نثر میں آتا ھے۔ انالللہ سے پہلے وہ خوشی کی خبر دے رھی ھیں‌کہ وہ یہیں کے ھو کر رہ گئے اور پھر ابہام پیدا ھوتا ھے اگر وہ اتنا سا اضافہ کر دیں کہ وہ یہیں کے ھو کر رہ گئے اور پھر یہیں انتقال ھوا تو تحریر خوبصورت ھو جائے گی اور ابہام دور ھو جائے گا۔ باقی آپ کی مرضی ھے اردو گھر کی لونڈی ھے جو چاھے کریں۔ باقی ایک بات میں آپکو بتا دوں میرے پاس بھی کاغذ کی بہت ساری ڈگریاں ھیں لیکن علم ڈگریوں میں نہیں ھوتا سیکھنا پڑتا ھے تحمل سے غصہ تھوک کر ۔ خدا آپکو میری بات سمجھنے کی توفیق دے ۔
سدید مسعود
سد ید مسعو د آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-04-09), ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09)
پرانا 27-04-09, 05:29 PM   #14
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 55
کمائي: 893
شکریہ: 65
34 مراسلہ میں 75 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی سٹوری ہے
عمل کرنا ہی تو اصل کام ہے
ALIA آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-04-09, 05:35 PM   #15
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
سدید بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنے غور سے اس تحریر کو پڑھا اور اس میں شامل جھول کی طرف واضح اور مناسب نشاندہی بھی کی ،جس کیلئے میں ممنون ہوں ،گوکہ یہ تحریر میری نہیں لیکن اگر ہوتی بھی تو میں بالکل بُرا نہیں مانتی بلکہ خوش ہوتی کہ آپ کی صورت میں ایک اصلاحی استاد مل گئے ۔آپ نے فرمایا کہ آدھی آپ نے کردی ہے تو عرض ہے کہ باقی کی تحریر پر بھی نظر ثانی بھی آپ ہی کردیں تاکہ ایک ہی بار میں اس کو درست بھی کرلوں اور سرورق کیلئے اپلائی بھی کردوں۔
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ارے آپکے احبات غصہ کرتے ھیں شکر ھے میں نے پوری تحریر نہیں دیکھی۔ ورنہ تو قتل کر دیا جاتا مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری دکھا دکھا کر مار دیتے۔ بہن مجھے آپ سے کوئی ذاتی عناد نہیں اگر آپ کہیں تو میں پوری تحریر آپ کے لئے دیکھ دیتا ھوں۔ ھو سکتا ھے آپکو زیادہ پسند آئے اور ایک شہ پارہ بن جائے پر شرط ایک ھے آپ ضرور میرے حق میں دعا کریں گی۔

سدید مسعود
سد ید مسعو د آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (29-04-09), منتظمین (27-04-09), ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09)
جواب

Tags
color, فورم, فورمز, پوسٹ, پاک, ڈنمارک, قصہ, نفرت, نظر, موت, آئینہ, آدمی, اللہ, انسان, اردو, بھائی, تحریر, حال, خوش, خدا, دوست, زندگی, شعر, عالم, صحیح

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 0 28-11-10 06:41 PM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 11:19 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 08:44 PM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 02:43 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger