|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,847
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
[SIZE="5"]اردو کے معروف مزاح نگار پروفیسر کنہیا لال کپور اپنے استادِ محترم اور عظیم مزاح نگار جناب پروفیسر احمد شاہ پطرس بخاری کی ہمہ جہت شخصیت کے ایک گوشے " استاد " کی ایک جھلک دکھاتے ہیں ۔۔۔۔۔
کنہیا لال کپور کی کتاب گردِ کارواں کے مضمون " پیر و مُرشد " سے چند سطور پطرس میرے استاد تھے ۔ ان سے پہلی ملاقات تب ہوئی جب گورنمنٹ کالج لاہور میں ایم اے انگلش میں داخلہ لینے کے لئے اُن کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ انٹرویو بورڈ تین حضرات پر مشتمل تھا ۔ پروفیسر ڈکنسن صدر شعبہ انگریزی ، پروفیسر مدن گوپال سنگھ ، اور پروفیسر اے ایس بخاری ۔۔۔۔۔ گھر سے خوب تیار ہو کر گئے تھے کہ سوالات کا کرارا جواب دے کر بورڈ کو مرعوب کرنے کی کوشش کریں گے، مگر بخاری صاحب نے ایسے سوال کئے کہ پسینے چھوٹنے لگے۔ جوں ہی کمرے میں داخل ہو کر آداب بجا لائے انہوں نے خاکسار پر ایک سرسری نگاہ ڈالتے ہوئے پوچھا " آپ ہمیشہ اتنے ہی لمبے نظر آتے ہیں یا آج خاص اہتمام کر کے آئے ہیں ؟ " ۔ لاجواب ہو کر اُن کا مُنہ دیکھنے لگے ۔۔۔۔۔ " آپ شاعر ہیں ؟ " " جی نہیں " " دیکھنے میں تو آپ مجنوں گورکھپوری نظر آتے ہیں " پروفیسر مدن گوپال سنگھ کو مخاطب کر تے ہوئے فرمایا " بہ خدا اِن کی شکل خطرناک حد تک مجنوں گورکھپوری سے ملتی ہے " ۔ پھر میری طرف متوجہ ہوئے " آپ کبھی مجنوں گورکھپوری سے ملے ہیں " ۔۔۔۔۔ " جی نہیں " " ضرور ملیئے ، وہ آپ کے ہم قافیہ ہیں " بخاری صاحب مزاحیہ تقریر کرنے کے فن میں امام کا درجہ رکھتے تھے ۔ یہ سر عبدالقادر کا دورِ زریں تھا ، ہر ادبی محفل میں کُرسیِ صدارت اور سر عبدالقادر لازم و ملزوم تھے ۔ یونیورسٹی ہال میں ادبی مباحثہ ہو رہا تھا اور موضوع زیرَ بحث تھا [ THe Proper Study of Mankind is women / صنفَ نازک ہی مطالعہ انسانی کا صحیح موضوع ہے جب پروفیسر دیوان چند شرما اور ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین تقاریر کر چکے تو سر عبدالقادر نے بخاری صاحب کو سٹیج پر تشریف لانے کو کہا ۔۔۔۔۔بخاری صاحب جھومتے جھامتے سٹیج پر تشریف لائے ، صاحبَ صدر کی طرف مُسکرا کر دیکھا ، سامعین پر ایک نگاہَ غلط انداز ڈالی اور فرمایا " صاحب ِ صدر !میں بدقسمتی سے پروفیسر واقع ہوا ہوں، جس کالج میں پڑھاتا ہوں وہاں مخلوط تعلیم کا رواج ہے ۔ میرا تجربہ ہے کہ کلاس روم میں طلبہ کی توجہ کا مرکز صنفِ نازک ہی ہوتی ہے ۔ کوشش کے باوجود بھی میں طلبہ کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پاتا اور بعض اوقات مجھے صنفِ نازک پر رشک آنے لگتا ہے ۔ صاف ظاہر ہے کہ طلبہ اس نقطہ کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ صنفِ نازک ہی مطالعہ کا حقیقی موضوع ہے ۔۔۔۔۔ صاحبِ صدر ! صنفِ نازک کے مطالعہ کے بغیر سائنس کا مطالعہ ناممکن ہے ۔ کیا آپ مقناطیسیت کا مطالعہ صنفِ نازک کے بغیر مکمل سمجھیں گے جب کہ آپ جانتے ہیں کہ عورت سے زیادہ پُر کشش ہستی خداوند تعالیٰ نے پیدا ہی نہیں کی ۔ کیا آپ حرارت کا مطالعہ کرنے میں عورت کو نظر انداز کر سکتے ہیں جب آپ جانتے ہیں کہ محفلوں کی گرمی عورت کی موجودگی کی مرہونِ منت ہے ۔ کیا آپ برقیات کا مطالعہ کرتے وقت عورت کو نظر انداز کر سکتے ہیں جب آپ کو معلوم ہے کہ حوا کی بیٹیاں بادل کے بغیر بجلیاں گرا سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ صاحبِ صدر ! صنفِ نازک آرٹ کے مطالعے کے لئے ناگزیر ہے ۔ اگر لیونارڈو ، رافیل اور مائیکل اینجلو نے عورت کے خط و خال کو قریب سے نہ دیکھا ہوتا تو کیا وہ اُن لافانی تصاویر اور مجسموں کی تخلیق کر سکتے تھے جن کا شمار عجائباتِ عالم میں ہوتا ہے ۔ کیا کالی داس شکنتلا کا ، شیکسپئر روزا لِنڈ کا اور دانتے بیترس کا تصور بھی ذہن میں لا سکتے تھے اگر انہوں نے صنفِ نازک کے مطالعے میں شب و روز نہ گزارے ہوتے ۔۔۔۔۔ صاحبِِ صدر ! صنفِ نازک نے موسیقاروں سے ٹھمریوں اور دادروں ،شاعروں سے مثنویوں اور غزلوں اور رقاصوں سے کتھک اور کتھاکلی کی تخلیق کروائی ۔ اگر آج فنونِ لطیفہ ختم ہو رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے ہم مطالعہ کے اصل موضوع سے بھٹک گئے ہیں ۔ ہم اُن چیزوں کا مطالعہ کر رہے ہیں جن سے بجلی کے پنکھے ، سستی دیسی فلمیں اور اکسیر چنبل تو معرضِ وجود میں آ سکتی ہے لیکن " میگھ دُوت " ، " تائیسس " اور " منی پوری رقص " کی توقع کرنا بیکار ہے ۔۔۔۔۔ ختم شد SIZE]
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بہت اچھا انتخاب ہے بھائی!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فن, کالج, لطیفہ, نظر, مکمل, مخلوط, مزاح, مزاحیہ, معلوم, آج, انگلش, اردو, استاد, تعلیم, تصاویر, جواب, حضرات, خدا, سائنس, عورت, عالم, صاف, صحیح, صدارت, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: | پاکستانی | خبریں | 2 | 23-02-12 06:09 PM |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 12-12-09 11:55 PM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 11:03 PM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 08:45 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |