| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تو جناب
حکیم صاحب سے ہم نے دوا لی انہوں نے علاج کا دورانیہ تین ماہ بتایا ۔ وہاں سے واپسی پر شیخ چلی کی بد حواسیاں جاری تھیں ، اور سی این جی کی عدم دستیابی نے ایک انتہائی خطر ناک صورت حال پیدا کر دی تھی ، کیوں کہ جہاں دستیاب تھی وہاں پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی گیس گاڑی میں ڈالی جاتی اور25/30 کلو میٹر کے بعد ہم پھر سی این جی اسٹیشن ڈھونڈ رہے ہوتے تھے ، اسی چکر میں ایک انٹر چینج پر شیخ چلی نے گاڑی موڑ لی اور واپسی پر بجائے اٹک کی جانب آنے کے واپس لاہور کی جانب مڑ گیا ۔ قریب 40 کلو میٹر بعد پھر سی این جی ڈلوانے کی بات کی تو ہم سے رہا نہ گیا ہم نے پوچھا کہ بھیا گاڑی پیٹرول پر بھی چل سکتی ہے یا نہیں بولا کہ چل سکتی ہے ، ہمارے کہنے پر پیٹرول پمپ پر گاڑی روکی اور وہاں ایک لڑکے نے ہم سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہیں ، تو ہم نے بتایا کہ پنڈی کی جانب تو اس نے حیرت سے سوال کیا کہ یہاں سے واپس پنڈی جائیں گے ، اب ہمارا ماتھا ٹھنکا ، اور ہم نے پوچھا کہ واپس کی وضاحت کی جائے تو اس نے بڑے آرام سے بتایا کہ وہ تو لاہور جا رہا ہے ، اب ہمیں پتا چلا کہ شیخ چلی تو ہمارے ساتھہ بہت بڑا ہاتھہ کر گیا ہے ۔ تو صاحبو اسی وقت اس کو گائڈ کیا ورنہ ہمیں تو لاہور جا کر ہی پتا چلتا ، واپس اٹک روانہ ہوے ، ساتھہ ہی آفس سے فون پر فون کہ آپ آئے نہیں ہیں اور لیٹ ہو رہے ہیں ، انہیں بتایا کہ میرا پہنچنا نا ممکن ہے ، لیکن یہ وعدہ رہا کہ اٹک آتے ہی سیدھا آفس پہنچوں گا ، رات 12 بج کر 10 منٹ تھے جب ہم اٹک پہنچے ، بیگم کو گھر چھوڑا اور ہم دفتر چلے گئے ، اگلے دو تین دنوں میں نوری ہسپتال اسلام آباد والوں نے ہمیں True cut biopsy کروانے کا مشورہ دیا جس کے فوری بعد آپریشن ہو جانا تھا ، بس اسی مقام پر پہنچ کر ہم نے ڈاکٹروں کا پیچھا چھوڑا اور حکیم کی دوا پر انحصار کرنا شروع کر دیا ، تب سے اب تک الٹرا سائونڈ کے زریعہ سے بیماری کی کیفیت کی بابت معلومات ملتی رہتی ہیں ، اور حکیم کا علاج جاری ہے۔ بس ایک بات کا ڈر ہر وقت لگا رہتا ہے کہ اس کے ٹشوز تیزی سے پھیلتے ہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں پتا نہ چلے اور یہ باقی جسم میں پھیل جائیں ، اللہ ہمیں ایسے وقت سے بچائے ۔ آخر میں کچھہ ذکر ان پاک ۔ نیٹ کے دوستوں کا جن کے دئیے گئے حوصلے نے ہمیں کہیں لڑکھڑانے نہیں دیا ، سب سے پہلی کال عدنان بھائی کی آئی اور ان سے ہم نے بات کی ، جب انہیں پتا چلا تو بہت ہمت بندھائی اور مفید مشورے بھی دئیے ، اس کے بعد اکثر فون پر خیر خیریت پوچھتے رہے ، عدنان بھائی کے بعد دوسری کال ام طلحہ بہن کی آئی اور ان کی تو ہماری بیگم سے باقاعدہ دوستی ہو گئی ، ہم ان کے سب سے زیادہ احسان مند ہیں کہ انہوں نے قدم قدم پر ہماری بھرپور راہنمائی کی اور حوصلہ بھی دیتی رہیں ، ان کے بھائی سے ہمیں وہ معلومات حاصل ہوئیں جو کہ شاید کسی سپیشلسٹ سے بھی نہ مل سکتی تھیں ۔ کامران تبسم ، راجہ اکرام ، رضی ، ابو عمار بھائی ، کی کالز مسلسل آتی رہیں اور انہوں نے بھی ہمارا حوصلہ بڑھایا ، اس دوران انجم شاہ کی پہلی کال آئی اور انہوں نے گلہ بھی کیا کہ ہمیں پہلے کیوں نہیں بتایا ، اور اس کے بعد تو سیالکوٹی منڈے نے کمال کر دیا ، مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ہم جہاں جہاں جا رہے ہیں انجم شاہ ہمارے ساتھہ ہے ، ایک اور کمال انجم بھائی کا یہ تھا کہ ایک دن انہوں نے کانفرنس کال پر کامران تبسم اور نیلم کو لیا اور آدھا گھنٹہ ہم سے مسلسل بات چیت کی اور یہ تیس منٹ ہم مسلس ہنستے ہی رہے ، ایک پریشان حال انسان جس کا کسی سے بات کرنے کو بھی دل نہ چاہ رہا ہو اس کو ہنسا دینا بڑے کمال کی بات ہوتی ہے ، ان تینوں کی آپس کی نوک جھونک اتنی مزیدار تھی کہ میرے جیسا کوئی بھی شخص ہنسنے پر مجبور ہو جائے ، اس کال کے دوران ہمیں احساس ہوا کہ اچھا دوست خدا کی کتنی بڑی نعمت ہے ، ہم نے ان سے درخواست کی کہ آپ تینوں کل اپنی بھابی سے بات کرنا ، دوسرے دن انہوں نے پھر کال کی اور تینوں نے کم از کم 20 منٹ ہماری بیگم سے بات کی اور یقین مانئیے کہ یہ بیس منٹ وہ بھی مسلسل ہنستی رہیں ، ہم بڑے دنوں بعد ان کی ہنسی سن رہے تھے ، اس کے بعد ان کے رویہ میں بھی تبدیلی آئی اور بیماری کے خلاف لڑنے کا جذبہ ان میں نظر آنے لگا ۔ انجم شاہ کے اس لیئے بھی ہم بہت مشکور ہیں ۔ خرم شہزاد خرم نے دبئی سے مسلسل رابطہ رکھا اور اپنی بھابی کی خیریت پوچھتے رہے ، نرم و نازک جذبوں اور آہنی ارادوں والا یہ لڑکا ہمیں اکثر حیران کرتا رہتا ہے ، ان کے لیئے بھی ہمارے دل سے دعا نکلتی ہے ۔ محمود بھائی نے امریکہ سے مسلسل رابطہ رکھا اور ان کی محبت اور معرفت بھری باتیں ہمارے لیئے اکسیر کا کام دیتی رہیں ، اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اب بھی ان کی کالز آتی رہتی ہیں اور ان سے بات کر کے حوصلہ بڑھ جاتا ہے ۔ کنعان بھائی نے ایک بار کال کی اور ایسی محبت سے ایک پیش کش کی جس نے ہمیں حیران کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان کا فرنشڈ گھر خالی پڑا ہوا ہے ، اور جب بھی علاج کے لیئے ہمیں لاہور میں ٹھہرنا پڑے ہم ان کا گھر استعمال کر سکتے ہیں ، ان کا بھی یہ ایسا احسان ہے جس کا بدل ممکن نہیں ۔ سحر بہن نے بزریعہ ای میل رابطہ رکھا اور ان سے بھی ہمیں بہت سا حوصلہ اور بہت سی معلومات حاصل ہوئیں ، ان کی راہنمائی نے بھی ہماری راہیں بہت آسان کر دی تھیں ۔ یہ وہ نام ہیں جو اپنی کسی نہ کسی خاص بات کی وجہ سے ہمارے ذہن میں تازہ رہے ، ان کے علاوہ بھی پاک نیٹ کے بہت سے ساتھیوں نے کبھی ایک بار کبھی دو بار کال کیا اور ہماری ہمت بندھاتے رہے ۔ ان کا بائی نیم شکریہ ادا نہ کر سکوں گا ، ایک پریشان زہن کو معاف کیجئیے گا ۔ یہ کیسا انوکھا رشتہ ہے ، یہ کیسا پیارا تعلق ہے ، اس کو سمجھنا مشکل اور کوئی نام دینا مشکل ترین ، یہ پاک نیٹ کا رشتہ تو ہمارے لیئے اللہ کا ایک انعام ثابت ہوا ، ہم نے جب اپنے رشتہ داروں اور ایگر ملنے جلنے والوں کے رویہ کا تقابل پاک نیٹ کے دوستوں کے سلوک کے ساتھہ کیا تو ہمیں احساس ہوا کہ تمام تر رشتہ داریاں اور تعلقات ریت کا ڈھیرتھے ، بے حس انسانوں کی زبانیں نشتر بن چکی تھیں ، ایک بہت برا طریقہ یہ ہے کہ جس جس کے دل میں کسی چھوٹی سے چھوٹی بات کی رنجش ہوتی ہے وہ یہی کہتا ہے کہ دیکھا فلاں وقت ہمارے ساتھہ یہ زیادتی کی تھی اس کا بدلہ اللہ نے اس بیماری کی شکل میں انہیں دے دیا ، اس بیہودہ ماحول میں پاک نیٹ کے دوستوں کی جانب سے محبتوں کا اظہار ایک تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہوتا ہے ۔ ان پیارےبھائیوں اور بہنوں کے لیئے میری آنکھوں میں تشکر کے آنسو اور میرے ہونٹوں پر دعائیں مچل رہی ہیں ۔ ختم شد
Last edited by شاہ جی 90; 25-02-10 at 01:17 PM. |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | shafresha (24-02-10), فیصل ناصر (26-02-10), ھارون اعظم (26-02-10), ڈاکٹرنور (26-02-10), منتظمین (25-02-10), محمدعدنان (24-02-10), بزم خیال (26-02-10), راجہ اکرام (24-02-10), رضی (26-02-10), عامرشہزاد (27-02-10), عاشی (26-02-10), عبداللہ آدم (24-02-10), عبداللہ حیدر (25-02-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہمیں کتنے اور((پھر کیا ہوا))کرنے پڑیں گے شاہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔اتنی قسطیں تو عمران سیریز کی بھی نہ ھوتی ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کا قول ہے کہ میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا ۔ ارادہ تو یہی تھا لیکن حالات سے مجبور ہو جاتا ہے بندہ ، ابھی اس داستان کو پورا کیئے دیتے ہیں ۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,291
شکریہ: 1,023
781 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ پاک ہماری بھابی کو صحت دے آمین - اور شاہ جی آپ لاہور کےمشہور حکیم محمد سلیمان سے ایک بار ضرور مشورہ کرلیں-
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اور ایک آخری بات یہ بھی کہ
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے Lump کا سائز پہلے سے کم ہوا ہے کل ہی الٹرا سائونڈ کروایا ہے ۔ اور یہ خوشی کی خبر ملی ۔ جب یہ کم ہونا شروع ہو جائے تو آہستہ آہستہ ختم بھی ہو جاتا ہے ۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب آپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے ۔ مزید دعا کی درخواست بھی ہے ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہ جی سب سے پہلے تو بھابی کی صحت مندی کی طرف پیش قدمی مبارک
خداوند کریم ہماری بھابی کو سب بیماروں کے ساتھ صحت کاملہ و شفا ئے آجلہ عطا فرمائے اور آپ جس آزمائش اور امتحان سے گذرے ہیں اور جس استقامت کے ساتھ گذرے ہیں اسکی کچھ جھلکیاں تو ان سات اقساط میں نظر آئیں لیکن پس پردہ جن حالات سے آپ کا سامنا رہا ہے اس کا کچھ اندازہ ہی کیا جا سکتا ہے مگر بیان کر نا مشکل ہے میری دعاہے ۔ اس آزمائش کے بعد آپ کے لئے اللہ کی طرف سے خیر و برکت ہو آمین آپ نے بہت خوبصورت انداز میں تمام واقعات کو قلم بند کیا ہے۔ اور آپ کا اپنا ہی ایک مخصوص انداز ہے جو آپ کی ہر تحریر میں جھلکتا ہے۔ اپنے تجربات اتنے پرتاثیر، پر تجسس، اور سحر انگیز انداز میں شئیر کرنے کا شکریہ
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی) Visit My Blog http://www.homeopathypakistan.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ نور بھائی
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین آپ کی دعائیں میرے لیئے بہت قیمتی ہیں ، انہی دعائوں کی وجہ سے بہتری کی کچھہ امید پیدا ہوئی ہے |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 25
کمائي: 731
شکریہ: 30
20 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک بھابھی جی کو کامل صحت عطا فرمائے ۔ آمین
آج عصر اور مغرب کے درمیان ہمارے ہاں درود پاک کی محفل ہوگی انشاءاللہ اور میں اس میں لازمی دعا کروائوں گی بھابھی جی کےلئے۔ اور میری طرف سے ان تمام ممبرز کو سلام جن کا ذکر بھائی ان اپنی پہلی پوسٹ میں کیا ہے ۔ اب یقین ہوچلا ہے کہ دنیا میں ابھی بھی انسانیت باقی ہے ۔ |
|
|
|
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
معظم بھائی بہت اچھا لگا سن کر کہ بھابی جان کی طبیعت سنبھل رہی ہے ۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت دے آمین
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں مکمل شفاء عطا فرمائے اور یہ مشکل وقت آپ پر سے جلد از جلد دور کر دے۔
والسلام علیکم |
|
|
|
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
شاہ جی اس طرح کی خوشی کی خبریں سننا چاہتے ہیں انشاءاللہ جلد مزید خوشخبریاں سنائیں گے آپ ۔ ہم منتظر رہیں گے
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام و علیکم
معظم بھائی آپ جس پریشانی کا شکار ہیں میں بخوبی اندازہ کر سکتا ہوں کہ انسان اپنے آپ کو بے بس محسوس کرتا ہے ۔ جہاں سے جو مشورہ ملے عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ مشورہ دینے والے محبت میں راستہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اللہ تبارک تعالی انشااللہ جلد آپ کو زندگی میں پھر سے خوشیاں اور سکون بھری راحت سے ہمکنار کرے گا ۔ آپ نے نام لکھ کر شرمندہ کر دیا ۔ کیونکہ میں تو آپ کے کسی کام ہی نہیں آ سکا ۔ رشتے خون سے نہیں خلوص سے ہوتے ہیں ۔ جہاں خلوص نہ ہو وہ رشتہ چاہے کیسا بھی ہو رشتہ نہیں ۔ یہ دنیا بھری پڑی ہے غرض ، مفاد ، لالچ ، حسد و نفرت سے ۔ سمندر جتنا بڑا ہے مگر پیاس بجھانے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ دل پر نہ لیں ایسے لوگوں کی باتوں کو جو خود کو ولیوں کے درجے پر رکھتے ہیں مگر کردار و گفتار میں مسلمانی بھی نہیں ۔ اللہ تبارک تعالی بھابھی صاحبہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتے, کہاں, گے, پیدا, پوچھا, وجہ, وضاحت, لاہور, ناک, ماہ, این, انٹر, بڑے, بڑا, تین, جہاں, جائیں, جاری, حال, دی, سکتی, سوال, شیخ, علاج, عدم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ناقابل فہم حادثات (Part-3) | نورالدین | دلچسپ اور عجیب | 11 | 27-09-10 10:36 AM |
| اتفاقات نما حادثات (Part-2) | نورالدین | دلچسپ اور عجیب | 2 | 22-09-10 01:39 PM |
| محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ part 6 | شاہ جی 90 | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 5 | 23-02-10 01:58 PM |
| محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2 | شاہ جی 90 | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 4 | 19-02-10 08:20 AM |
| office part 02 | کامی007 | عمومی بحث | 8 | 28-05-08 04:44 PM |