واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 5

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-10, 11:58 AM   #1
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 5

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 5

تو جناب اسی تعارف تعارف میں رستہ کٹ گیا اور ہم مولانا صاحب کے بھائی کے گھر پہنچ گئے ، مولانا صاحب نے بتایا کہ آپ میاں بیوی یہاں قیام کر لیں ڈرائیور میرے ساتھہ مسجد کے حجرے میں سو جائے گا ، مولانا نے اپنے بھائی کے گھر کا دروازہ بجایا اور ایک 21/22 سال کا لڑکا باہر نکلا ، بڑے ادب سے مولانا سے ملا اور ہماری زوجہ کو اندر خاتون خانہ کے پاس جانے کو کہا اور خود ہمارے لیئے بیٹھک کا دروازہ کھول دیا ، بیٹھک میں دو چارپائیاں تھیں اور ایک میز ، اس کے علاوہ کوئی فرنیچر نہ تھا ، اس پر اندھیرا ، کیوں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی ، یہاں ہمارے دل میں وہ خیال آیا جس پر ہم آج بھی شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔
بات کچھہ یوں تھی کہ اکثر جرائم پیشہ افراد کو یہ دھڑکا ہر وقت لگا رہتا ہے کہ پتا نہیں کس وقت پولیس کا چھاپا پڑ جائے ؟ اور اسی خدشے کے تحت وہ جہاں بھی رہتے ہیں سامان اتنا مختصر رکھتے ہیں کہ اگر اچانک مکان چھوڑ کر بھاگنا پڑے تو سامان رکاوٹ نہ بنے ، اور ایسی بے قیمت اشیا مثلاَ ایک دو چارپائیاں وغیرہ کو چھوڑنا پڑے تو کوئی زیادہ نقصان بھی نہ ہو ، مختصر یہ کہ ایسے لوگ صوفوں وغیرہ اور دیگر سجاوٹ یا آرام کی چیزوں کے جھنجٹ میں نہیں پڑتے ۔
اب جو ہم نے صورت حال دیکھی تو یہاں بھی ماحول کچھہ ایسا ہی لگا ۔ لیکن ہم نے باتوں باتوں میں لڑکے کا انٹر ویو لیا اور کسی حد تک اطمینان کر لیا کہ زیادہ خطر ناک لوگ بھی نہیں ہیں ، لیکن شیطان دل میں سو سو قسم کے وسوسے ڈالتا چلا جا رہا تھا ۔ میرے لیئے دو باتیں زیادہ پریشان کن تھیں ، ایک تو قریب ڈیڑھ لاکھہ کی رقم جو کہ بغرض علاج معالجہ و ہنگامی ضروریات ہم نے اپنے پاس رکھی تھی اور دوسرے یہ کہ ہماری مریض بیگم ہمارے ساتھہ تھیں ، خیر اللہ پر توکل کیا ، اور اسی سے مدد مانگتے ہوے اپنے گھر والوں کی اور ڈرائیور کی سلامتی کی دعا مانگ کر مطمعن ہو گئے ،
ہاں ایک بات تو آپ کو بتانا ہم بھول ہی گئے ، ہم جیسے ہی وہاں پہنچے تھے ہم نے چپکے سے ڈرائیور کو ہزار کا ایک نوٹ دیا تھا اور اس سے کہاتھا کہ خود کھانا کھا لینا اور ہمارے لیئے لے آنا ، کیوں کہ سردیوں کی رات کے نو بجے ہم ان لوگوں کو ڈسٹرب کرنا نہیں چاہتے تھے جن کے گھر ہم مہمان ہوے تھے ، ہم سمجھے مولانا حیات صاحب نے یہ کاروائی نہیں دیکھی لیکن وہ دیکھہ چکے تھے وہ ہمیں چھوڑ کر ڈرائیور کے ساتھہ واپس چلے گئے ، کچھہ دیر بعد مولانا صاحب کے بھائی ،جن کے گھر ہم ٹھہرے تھے ، آ گئے ”بعد میں ان کا نام قاری نصیر معلوم ہوا“ ان سے بات چیت ہوتی رہی اور ساتھہ ہی مولانا اور ڈرائیور بھی واپس آ گئے قاری نصیر صاحب نے ہمیں کہا کہ آ کر کھانا کھا لیں، ہماری بیگم اور ہمارے لیئے کھانا الگ کمرے میں لگایا گیا تھا ، جہاں صرف ایک ڈبل بیڈ تھا اور کمرے کا سائز اتنا تھا کہ اس ڈبل بیڈ کے علاوہ وہاں کچھہ رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ۔ ہم میاں بیوی نے بیڈ پر بیٹھہ کر کھانا شروع کیا ، دیسی گھی کا تڑکا لگی ماش کی دال اور ایک ڈونگا بڑا اور بھرا ہوا بھنے ہوے چھوٹے گوشت کا ساتھہ ہی توے کی روٹیاں ، دہی اور پیپسی کی بڑی بوتل ، ہم نے حسب ضرورت کھایا ، باتوں کی آوازیں ساتھہ کے کمرے سے آ رہی تھیں جن سے ہم نے اندازہ لگایا کہ ڈرائیور کو انہوں نے ساتھہ کمرے میں کھانا کھلایا ہے ، اب ظاہر ہے کہ قاری نصیر صاحب کی بیگم تو اس وقت کچن میں ہی تھیں کیوں کہ گھر میں کل دو ہی کمرے اور ایک بیٹھک تھی ، ہم نے کھانا کھانے کے بعد بیگم سے کہا کہ وہ برتن خود کچن میں چھوڑ آئیں ۔ وہ برتن لے گئیں اور اسی وقت واپس آ کر ہم سے پوچھا کہ چائے یہاں میرے ساتھہ پئیں گے یا ساتھہ کمرے میں مولانا صاحب کے ساتھہ ، ہم نے چائے کیلئیے انکار کر دیا اور بیگم کو تاکید کی کہ اب ان کو چائے کے لیئے تکلیف نہیں دینی پہلے ہی ہمارے لیئے بہت کچھہ کر چکے ہیں ، ساتھہ ہی ہم مولانا صاحب کے پاس دوسرے کمرے میں چلے گئے ، جہاں ، ایک ڈبل فوم کا گدا ، ایک سنگل گدا فرش پر بچھایا گیا تھا چھوٹے گدے پر رضائی میں تین بچے سو رہے تھے اور بڑے گدے پر قاری حیات صاحب ، قاری نصیر صاحب اور ہمارا ڈرائیور بیٹھے گپ لگا رہے تھے ، یہاں دوران گفتگو معلام ہوا کہ قاری نصیر صاحب دن میں ایک سکول میں پڑھاتے ہیں اور چھٹی کے بعد مختلف گھروں میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے جاتے ہیں ۔ وہ لڑکا مولانا صاحب کا بھانجا ہے اور وہیں کی ایک یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا ہے ، وہیں بیٹھے بیٹھے مولانا نے زیارت کا مکمل پتہ تین چار جگہ فون کر کے معلوم کیا اور راستہ خود زہن نشین کرنے کے بعد ہمیں بتایا کہ کل آپ کو کوئی مشکل نہیں ہو گی ، بات پاکستان کی سیاست ، موجودہ ملکی حالات سے ہوتی ہوئی دہشت گردی پر آئی ، تو بین المسالک ہم آہنگی تک پہنچی ، اب تک ہمیں کسی صورت یہ اندازہ نہیں ہو پایا تھا کہ یہ صاحبان کس فرقے سے تعلق رکھتے ہیں ، آخر ہم نے معزرت کے ساتھہ قاری نصیر صاحب سے پوچھہ لیا ، اور تب ہمیں پتا چلا کہ وہ دیو بند مسلک کے ہیں ، اب گفتگو میں مزا آنے لگا لیکن ڈرائیور کی آنکھیں نیند سے بوجھل ہو رہی تھیں ، محفل برخاست ہوئی اور ہم اپنے کمرے میں چلے آئے ، ہم حیران تھے کہ یہ کیسے لوگ ہیں جس بیڈ روم میں ہم تھے یہ ان کا ماسٹر بیڈ روم تھا اور میاں بیوی اسی میں ہوتے تھے جو کہ انہوں نے ہمیں خالی کر دیا تھا ، خیر اللہ کا شکر ادا کر کے سو گئے ، صبح اٹھے تو نہانے کے لیئے گرم پانی غصل خانے میں رکھہ دیا گیا تھا ، نہا کر نماز پڑھی اور اچھا سا ناشتہ کیا ، چلتے ہوے ہم نے قاری نصیر صاحب کے بچے کو ایک ہزار دئیے تو انہوں نے انکار کر دیا ہمارے کہنے پر کہ آپ کو کیا ہم اپنے بھتیجے کو دے رہے ہیں ، وہ خاموش ہو گئے ، بعد میں پتا چلا کہ ان کی بیگم نے زبردستی ہماری بیگم کو ایک ہزار دے دیا تھا کہ ابھی بازار بند ہیں اور آپ جا رہے ہیں تو آپ کے بھائی کہتے ہیں کہ میری بہن سے کہو کہ یہ ان کے کپڑوں کی رقم ہے ، ہمارے اٹک میں یہ رواج ہے کہ بہنیں جب بھائی کے گھر جاتی ہیں تو وہ انہیں ایک جوڑا کپڑے یا ایک دوپٹہ بمطابق حیثیت دیا جاتا ہے ۔ مولانا حیات صاحب ہمارے ساتھہ مذکورہ زیارت کی جانب روانہ ہوے ،
اور یہ ہمارے لیئے سب سے بڑی حیرت تھی کہ ایک کٹر دیوبند صرف مہمان داری نبھانے کے لیئے ہمارے ساتھہ ایک پیر کے گھر اور ایک زیارت پر جا رہے تھے ۔
میں حیران تھا کہ یہ کیسے لوگ ہیں آج کل تو اس قسم کے لوگوں کا ملنا ایک معجزہ نظر آتا ہے ، ہمارے دل سے ان صاحبان کے لیئے دعا نکل رہی تھی ، اور یہ خوشی بھی تھی کہ اب گجرات میں بھی ہمارے دو بھائی ہیں ۔
پیر صاحب کے گھر اور زیارت پر کیا ہوا اور ایک دیوبند امام مسجد کا وہاں کیسا رویہ تھا ، اس سب پر بات اگلے حصے میں ہو گی ۔

نوٹ: اس سلسلے کی پچھلی تحاریر پڑھنے کے لیئے یہاں‌کلک کریں:
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 3

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4

Last edited by شاہ جی 90; 22-02-10 at 10:59 AM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), فیصل ناصر (21-02-10), منتظمین (21-02-10), محمدخلیل (21-02-10), محمدعدنان (22-02-10), بزم خیال (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 12:54 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:34 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,904
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم شاہ جی آپ بھی آدمی کا صبر خوب زماتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:39 PM   #4
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ بھائی میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ جلد جلد لکھیں ۔ مگر تشنگی بڑھ رہی ہے ۔

ہر نئے پارٹ کے آغاز میں یہ لنک ضرور دیں تاکہ نئے پڑھنے والے بے ربط نہ پڑھیں
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 1،2،3،4،5
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا

بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:41 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
معظم شاہ جی آپ بھی آدمی کا صبر خوب زماتے ہیں
ہا ہا ہا
بس بھیا
اب تو ایک دو اقساط میں معاملہ نبٹ جائے گا
آپ سے دعا کی درخواست ہے
کہ اللہ آپ کی بھابی کو صحت عطا فرمائے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), محمدعدنان (22-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:45 PM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
شاہ بھائی میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ جلد جلد لکھیں ۔ مگر تشنگی بڑھ رہی ہے ۔

ہر نئے پارٹ کے آغاز میں یہ لنک ضرور دیں تاکہ نئے پڑھنے والے بے ربط نہ پڑھیں
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 1،2،3،4،5
بہت شکریہ محمود بھائی
میرا پروگرام تو یہ ہے کہ جب یہ مکمل ہو جائے تو اسے ایک ہی تھریڈ میں جمع کر دوں ۔ آپ کا کیا خیال ہے ۔
میں اس بارے میں منتظمین بھائی سے بھی مشورہ لینا چاہوں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), منتظمین (21-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:55 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,904
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہماری بھابھی کو صحت مند زندگی عطا فرمائے
آمین
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 02:14 PM   #8
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ ہماری بھابھی کو صحت مند زندگی عطا فرمائے
آمین
آمین ثم آمین
بہت شکریہ بھیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 04:58 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
شاہ بھائی میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ جلد جلد لکھیں ۔ مگر تشنگی بڑھ رہی ہے ۔

ہر نئے پارٹ کے آغاز میں یہ لنک ضرور دیں تاکہ نئے پڑھنے والے بے ربط نہ پڑھیں
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 1،2،3،4،5

محمود بھائی میں نے ایسا ہی کردیا ہے!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 07:18 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی یہ بات میں چوتھے حصے میں لکھنے لگا تھا لیکن پانچویں پر نظر پڑ گئی اس لئے آپ بچ گئے

اب آپ جلدی سے لکھیں گے یا میں فون کر کے ساری تفصیلات یکمشت ہی حاصل کر لوں

اللہ ہماری بھابھی جان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان صاحبان کو اجر عظیم جنہوں نے گجرات میں آپ کے ساتھ حسن سلوک کی اعلی مثال قائم کر دی ۔۔ آمین

لیکن شاہ جی اس انتظار میں کم از کم میں تو ذہنی مریض بن جاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اب چھٹا اور ساتواں حصہ ایک ہی مرتبہ پوسٹ کر دیں۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), محمدعدنان (22-02-10), بزم خیال (22-02-10), شاہ جی 90 (22-02-10)
پرانا 21-02-10, 11:25 PM   #11
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب اتنا بھی صبر نہ آزمائیں۔ تشنگی بڑھ رہی ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), بزم خیال (22-02-10), شاہ جی 90 (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 02:32 AM   #12
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا
بس بھیا
اب تو ایک دو اقساط میں معاملہ نبٹ جائے گا
آپ سے دعا کی درخواست ہے
کہ اللہ آپ کی بھابی کو صحت عطا فرمائے آمین
معظم بھائی کہنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ہر وقت بھابھی صاحبہ کے لئے دعا گو ہیں ۔ اللہ تبارک تعالی انہیں اپنے حبیب کے صدقے جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ اور بیماری سے نجات عطا فرمائے - آمین ثمہ آمین ۔

اے خدا تیری رحمتوں کے بندے طلبگار ہیں
شرمندہ ہیں اس لیے کہ ہم خطاکار ہیں
تیرا در چھوٹنے سے ہم آہ و فگار ہیں
تیری نعمتوں کی ہو بارش ہم اشکبار ہیں
نہیں بھولیں گے ہم شجر آب دار ہیں
واسطہ تجھے مُحَمَّدۖ کا ہم امت جہاںدار ہیں
تیری چاہتوں سے نہیں ہم انکار ہیں
اپنی خزاں زندگی کو امید جشن بہار ہیں
ہم خطا کاروں کے آپ پروردگار ہیں
دعاؤں میں تیری رحمتیں درکار ہیں
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (22-02-10), رضی (22-02-10), شاہ جی 90 (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 02:36 AM   #13
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ محمود بھائی
میرا پروگرام تو یہ ہے کہ جب یہ مکمل ہو جائے تو اسے ایک ہی تھریڈ میں جمع کر دوں ۔ آپ کا کیا خیال ہے ۔
میں اس بارے میں منتظمین بھائی سے بھی مشورہ لینا چاہوں گا
مناسب تو یہی ہے ۔اگر ساتھ میں پارٹ میں بھی تقسیم کر دیں تو کیسا ہے ----
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 09:55 AM   #14
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
معظم بھائی کہنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ہر وقت بھابھی صاحبہ کے لئے دعا گو ہیں ۔ اللہ تبارک تعالی انہیں اپنے حبیب کے صدقے جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ اور بیماری سے نجات عطا فرمائے - آمین ثمہ آمین ۔

اے خدا تیری رحمتوں کے بندے طلبگار ہیں
شرمندہ ہیں اس لیے کہ ہم خطاکار ہیں
تیرا در چھوٹنے سے ہم آہ و فگار ہیں
تیری نعمتوں کی ہو بارش ہم اشکبار ہیں
نہیں بھولیں گے ہم شجر آب دار ہیں
واسطہ تجھے مُحَمَّدۖ کا ہم امت جہاںدار ہیں
تیری چاہتوں سے نہیں ہم انکار ہیں
اپنی خزاں زندگی کو امید جشن بہار ہیں
ہم خطا کاروں کے آپ پروردگار ہیں
دعاؤں میں تیری رحمتیں درکار ہیں
آمین
ثم آمین ۔
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (22-02-10)
پرانا 22-02-10, 11:00 AM   #15
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مھو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ part 6
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (22-02-10)
جواب

Tags
پولیس, پاک, پاکستان, قرآن, لوگ, نیند, نماز, نظر, مکمل, موجودہ, مسجد, معلوم, معجزہ, آج, ایم بی اے, اللہ, بھائی, بچوں, تعارف, حال, دل, دعا, راستہ, سیاست, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger