واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-02-10, 12:37 PM   #1
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4

گجرات پہنچ کر یہ مسئلہ سامنے آیا کہ وہ گائوں جہاں کہ مذکورہ زیارت واقع تھی یعنی کہ کڑیاں والا اس کا راستہ انتہائی خطر ناک تھا۔
اور رات کو اس راستے پر اکثر ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں ۔ اس لیے پیر صاحب نے ہمیں کہا کہ آپ کے ساتھہ لیڈیز بھی ہیں آپ اس راستے پر رات کو نہ آئیں ، اب اس وقت اگر لاہور جاتے تو واپسی پر گجرات نہیں آ سکتے تھے کہ دوسرے دن شام کو ہم نے آفس پہنچنا تھا ۔ ان حالات میں فیصلہ کیا کہ رات گجرات میں گزار کر صبح سویرے زیارت پر جایا جائے اور وہاں سے واپسی پر لاہور کا رخ کیا جائے ۔
اب یہاں اللہ تعالی کو ہمارے ایک پرانے دوست کا پردہ چاک کرنا مطلوب تھا ، ان صاحب سے بھی آپ کا تعارف ہو ہی جائے ، جب ہم گورنمنٹ کالج اٹک میں پڑھتے تھے تو ہمارا ایک کلاس فیلو فرخ سجاد قاضی بھی ہوتا تھا ، جس کے والد ایس ایس پی دفتر میں آفس پرنٹنڈنٹ تھے ، فرخ سے ہماری ایسی دوستی تھی کہ گھنٹوں ہم اکٹھے بیٹھے باتیں کرتے رہتے ، جب ان کے والد صاحب کا تبادلہ فاروق آباد ضلع شیخو پورہ ہوا تو ہمارا تمام گھر اداس تھا کیوں کہ اس دوران ان کے ساتھہ گھریلو طور پر آنا جانا شروع ہو چکا تھا ، زیادہ تفصیل میںنہیں جائوں گا کہ احسان گنوانے والی بات ہو گی ۔ لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ہم دوستی کے مرحلے سے گزر کر بھائیوں تک کے درجے پر پہنچ چکے تھے ، گجرات فرخ سجاد قاضی کا آبائی شہر تھا اور ان دنوں وہاں دونوں بھائی وکالت کر رہے ہیں ۔ جب گجرات میں رات گزارنے کا سوال پیدا ہوا تو قدرتی طور پر ہمیں فرخ کا خیال آیا ، ہم نے اسی وقت اسے فون کیا کہ بھائی تمہارے شہر میں ہیں اور ہمارے ساتھہ تمہاری بھابی اور ڈرائیور بھی ہیں ، اس نے بتایا کہ میں تو جہلم میں ہوں اور ابھی واپس بھی نہیں آ سکتا ، ہم نے غصے میں فون بند کر دیا ، کچھہ دیر بعد اس کا فون آیا کہ میں گھر میں فون کر دیتا ہوں آپ سیدھے ہمارے گھر چلے جائیں ، میں نے پھر انتظار شروع کر دیا ۔ کچھہ دیر بعد اس کا دوبارہ فون آیا اور اب اس کا کہنا تھا کہ اس کے تمام گھر والے بھی لالہ موسی گئے ہوے ہیں ۔ اس پرہم نے اس سے کہا کہ ہمیں صرف ایک ایسے ہوٹلکا بتا دو جو شریفانہ ہو اور ہم وہاں ایک رات گزار سکیں ۔ اب فرخ صاحب نے جو ہوٹل ہمیں بتایا وہ میلوڈی ان تھا جو کہ ان کے محلے ریلوے روڈ سے کچھہ ہی فاصلے پر تھا ۔
ہم میلوڈی ان پہنچے دیکھنے میں اچھا ہوٹل تھا ، ریسیپشن پر ہمیں رویہ عجیب لگا، اور ریسپشنسٹ کا سوال عجیب تر کہ کیا پوری رات کے لیئے کمرہ چاہئیے ، ہم نے اپنا آئی ڈی کارڈ اسے دیا کہ اندراجات وغیرہ کر لو اور ہم کمرے دیکھنے اوپر چلے گئے ، سیڑھیوں پر ہی ہمارا ماتھا ٹھنکا کہ ایک نیم عریاں لڑکی کی تصویر لگی تھی ، خیر ہم نے سوچا کہ ہوٹلوں میں اس حد تک تو خباثت ہوتی ہی ہے ، جب ہم سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گئے تو جیسے جیسے آگے بڑھتے گئے عریانیت زیادہ ہوتی گئی ، یہاں تک کہ آخری دیوار دیوار پر جو تصویر لگی تھی وہ شرفا کے دیکھنے کے قابل نہیں تھی ساتھہ ہی ہماری باقی حسیات بھی جاگیں اور ہم نے شراب کی تیز بو بھی محسوس کر لی ، جلتے بھنتے اور فرخ کو صلواتیں سناتے ہم وہاں سے نکلے ، مینیجر کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہم سے پوچھے کہ ہم کمرہ کیوں نہیں لے رہے ، وہیں سے ایک لڑکا ہمارے پیچھے بھاگتا ہوا آیا جس نے اپنا تعارف ایک صحافی کے طور پر کروایا اور ہمیں بتایا کہ یہ ہوٹل شریفوں کے رہنے کے قابل نہیں ہے ، آپ فلاں فلاں ، یا فلاں ہوٹل چلے جائیں ، ہم نے اسے ٹالا اور روڈ کارنر پر آ کر گاڑی کھڑی کر دی ، ڈرائیور سے ہم نے کہ دیا کہ اب کسی مولوی ٹائپ بندے سے کسی شریفانہ ہوٹل کا پتا پوچھہ لو ، اور خود ایک فروٹ کی ریڑھی والے کے پاس چلے گئے کہ وہی سامنے کھڑا کچھہ مناسب شخص نظر آ رہا تھا ، اس سے پوچھنے پر پتا چلا کہ یہاں تمام کے تمام ہوٹلوں میں دھندا ہوتا ہے ۔ ہم مایوس ہوے ہی تھے کہ ڈرائیور کی آواز آئی ،
شاہ صاھب جلدی آئیں ، ہم پہنچے تو ایک پیش امام اس کے پاس کھڑے تھے ، تعارف ہوا تو پتا چلا کہ میلوڈی ان کے ساتھہ ہی ایک مسجد کے پیش امام ہیں اور ساتھہ ہی دن کے اوقات میں ایک سکول میں پڑھاتے بھی ہیں ،
ان سے بھی ہم نے یہی سوال کیا تو پتا چلا کہ یہاں ڈرائیور ہوٹل جو ہیں وہاں تو ماحول کسی حد تک مناسب ہے وہ بھی صرف مردوں کے رہنے کے لیئے ، باقی تمام ہوٹلز میں گندگی ہی گندگی ہے ، ہماری پریشانی دیکھتے ہوے مولانا صاحب نے کہا کہ میرے بھائی کا گھر حاضر ہے آپ وہاں قیام کر لیں ۔
اب ہمیں شکوک نے گھیر لیا کہ پتا نہیں اس شخص کے کیا مقاصد ہیں اور یہ ہمیں کیوں اپنا گھر پیش کر رہا ہے ، اجنبی شہر ، اجنبی لوگ اور ایسی پیش کش ، یقین نہیں آتا تھا کہ کوئی گڑ بڑ نہیں ہے ۔ میری ہچکچاہٹ کو دیکھہ کر ڈرائیور بولا کہ مولانا صاحب بھی اٹک کے ہی ہیں ، اس پر ہمیں تھوڑی سی تسلی ہوئی اور ہم نے ان سے اپنا تعارف کروایا ،
مولانا صاحب ہمارے ساتھہ گاڑی میں بیٹھہ گئے اور ہمیں اپنے بھائی کے گھر لے گئے ، راستے میں باتوں کےدوران انکشاف ہوا کہ مولانا کا نام قاری محمد حیات ہے اور وہ کھوڑ کے قریب ایک گائوں کے رہنے والے ہیں ، مولانا صاحب کے بھائی کے گھر مزید حیرتیں ہماری منتظر تھیں
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔part 5

جاری ہے

Last edited by شاہ جی 90; 21-02-10 at 12:05 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-10), فیصل ناصر (20-02-10), کنعان (20-02-10), ھارون اعظم (21-02-10), محمدعدنان (22-02-10), بزم خیال (20-02-10), رضی (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:08 PM   #2
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم بھائی اب آپ ہمیں حیرت زدہ کرتے جا رہے ہیں ۔
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:33 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ جی یہ کہانی کیا رُخ اختیار کرتی جارہی ہے؟
مجھے واقعی مزا آ رہا ہے، جاری رکھیئے تفصیلی تبصرہ بعد میں‌کروں گا۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 05:01 PM   #4
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔۔۔۔
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 06:54 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔۔۔۔
آپ شروع سے پڑھیں تو سمجھ جائیں گے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 06:56 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی تحریر بہت اچھی ہے۔ اگلی اقساط کا انتظار رہے گا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 07:27 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 09:26 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,904
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی جلدی کریں
اتاولہ پن بڑھتا جارہا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10)
پرانا 21-02-10, 10:21 AM   #9
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
معظم بھائی اب آپ ہمیں حیرت زدہ کرتے جا رہے ہیں ۔
محمود بھائی
میں خود حیران تھا ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ پاکستان کے اندر مجھے پنجاب ، آزاد کشمیر ، اور صوبہ سرحد ، قبائلی علاقوں تک کا تجربہ ہے اور بہت زیادہ گھوما ہوا ہوں ، بندہ اکیلا ہو تو سو طرح سے گزارہ کر لیتا ہے لیکن جب ایک خاتون اور وہ بھی مریض ساتھہ ہوں تو پھر بہت زیادہ سوچنا پڑتا ہے کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہئیے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-02-10, 10:23 AM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شاہ جی یہ کہانی کیا رُخ اختیار کرتی جارہی ہے؟
مجھے واقعی مزا آ رہا ہے، جاری رکھیئے تفصیلی تبصرہ بعد میں‌کروں گا۔
شکریہ شافریشہ بھائی
ابھی اگلا حصہ لکھنے لگا ہوں
ویسے میرا خیال ہے کہ مزید دو حصوں میں یہ داستان بھی پوری ہو جائے گی
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-02-10, 10:25 AM   #11
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔۔۔۔
پیارے بھیا
بہت تلخ داستان ہے
پہلے ھصے سے پڑھیں تو خود ہی سمجھہ آ جائے گی
میں پہلے حصے کا لنک یہاں دے رہا ہوں
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Last edited by شاہ جی 90; 21-02-10 at 10:31 AM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-02-10, 10:26 AM   #12
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
شکریہ منتظمین بھائی
بھیا
میں نے پہلا حصہ تو سر ورق کے لیئے ایپلائی کر دیا تھا
اسی میں بقیہ کا لنک دئیے جا رہا ہوں ،
ایک راہنمائی فرما دیں کہ کیا تمام حصوں کو الگ الگ ایپلائی کرنا ہو گا ؟
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-02-10, 10:27 AM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
شاہ جی جلدی کریں
اتاولہ پن بڑھتا جارہا ہے
بس بھیا ابھی کچھہ دیر کے بعد اگلا حصہ پڑھئیے گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (21-02-10)
جواب

Tags
color, کلاس, کالج, کارڈ, گھر, لوگ, لڑکی, نظر, مسجد, اللہ, اجنبی, تعارف, تصویر, دوست, راستہ, شہر, شام, شخص, عجیب, عریاں, عریانیت, غصے, صبح, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger