واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 3

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-02-10, 08:52 AM   #1
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 3

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 3

تو دوستو
تیسے دن ہم نوری ہسپتال اسلام آباد پہنچے
جہاں کا سسٹم اور مریضوں پر ان کی توجہ دیکھہ کر دل سے دعا نکلی
وہاں کا نظام ایسا ہے کہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی ہسپتالوں کا ہوتا ہے ۔ تمام ڈاکٹرز کے سامنے کمپیوٹرز ہیں، اور ہر بار چیک اپ کے ساتھہ ہی مریض کی بات نئی معلومات اور ٹیسٹ یا علاج کے سلسلے میں کیئے گئے اقدامات اس مریض کے مخصوص ڈیٹا بیس میں جمع ہو جاتے ہیں ، وہاں صرف ریفرل پر مریض لیئے جاتے ہیں اور ہر مریض کی جاتے ہی اس سے سابقہ رپورٹس لے کر فائل بنا دی جاتی ہے ، یہ تمام فائلز مختلف ڈاکٹرز کو تقسیم کر دی جاتی ہیں ۔ جو کہ باری آنے پر متعلقہ مریض کو اپنے پاس بلوا لیتے ہیں ۔ انتہائی تسلی سے چیک کیا جاتا ہے اور مریض کی مکمل ہسٹری لی جاتی ہے ، سب سے بڑی بات یہ کہ وہاں پر ایک بار آپ سے دس ہزار روپے اکائونٹ سیکشن میں جمع کروانے کو کہا جاتا ہے ، اس کے بعد آپ نے کوئی فیس کسی چیک اپ یا ٹیسٹ وغیرہ کی جمع نہیں کروانی بلکہ اسی دس ہزار میں آپ کا علاج چلتا رہتا ہے ۔ یہاں ایک بزرگ سے جو کہ کینسر کےمریض تھے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ آج سے چار سال پہلے دس ہزار جمع کروایا تھا ، اب تک وہی چل رہا ہے ، ہاں ڈیڑھ سال تک علاج ہوا جس دوران ادویات پر پانچ لاکھہ کے قریب لگا لیکن جب میں ٹھیک ہو گیا تو اب فالو اپ کے لیئے ہر ماہ یہاں آتا ہوں اور اگر ڈاکٹر ضروری سمجھیں تو ٹیسٹ وغیرہ کروا لیتے ہیں ورنہ معائنہ کر کے واپس بھیج دیتے ہیں ۔
اس دن اور اس سے اگلے دن ہم نے نوری ہسپتال سے ٹیسٹ کروائے اور ایک دو ٹیسٹ ہمیں PIMS سے کروانے کو کہا گیا ۔
اسی دن نوری ہسپتال سے فارغ ہو کر ہم لاہور کے لیئے روانہ ہوے ، جہاں شوکت خانم سے ٹیسٹ وغیرہ کروانے کا ارادہ تھا ۔ اب ایک تو ہم پریشان بہت تھے ، دوسرے ہم پروفیشنلز پر اعتماد بھی جلدی کر لیتے ہیں ڈرائیور نے گاڑی موٹر وے پر لے جاتے ہوے کہا کہ گجرات ہم سیدھے موٹر وے سے جائیں گے ۔ ہم نے اپنی پریشانی میں دھیان ہی نہیں دیا کہ ہمیں جانا کہاں ہے اور یہ راستہ کون سا چن رہا ہے ۔
اب آپ حیران ہوں گے کہ انہیں تو شوکت خانم کے لیئے لاہور جانا تھا یہ گجرات کہاں سے ٹپک پڑا ، تو بھیا قصہ اس اجمال کا یوں ہے کہ ہماری بیگم کے سب سے چھوٹے بھائی کے ایک دوست گجرات میں کسی پیر صاحب کے مرید تھے اور اب مرید خاص کی حیثیت سے خود نیم پیر بنے بیٹھے تھے ، ان کےبھائی کا اسرار تھا کہ اس زیارت پر ضرور جائیں کہ وہاں سے بہت سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کے مریضوں کو شفا مل چکی ہے ، وہاں زیارت پر سلام پیر صاحب سے ملاقات اور اس کے بعد زیارت کی مٹی ساتھہ کے لینی ہوتی ہے جو کہ پھوڑے یا گلٹی پر لگانے سے اللہ شفا دیتا ہے ، یہ ہمارا یقین نہیں بلکہ ہمارے سالے صاحب کی سٹیٹمنٹ ہے ، تو صاحبو ، اپنی بیگم کے مزاج کو دیکھتے ہوے ہمیں اقرار کرتے ہی بنی کہ لاہور جاتے ہوے راستے میں گجرات کو ٹچ کرتے جائیں گے ۔ اب ہم تو گجرانوالہ اور گجرات وغیرہ جاتے رہتے ہیں اور ہمیں اچھی طرح پتا ہے کہ موٹر وے سے گجرات تک کسی صورت مناسب راستہ نہیں ہے ۔ لیکن اس دن ہمارا تمام تر تجربہ اور معلومات دھری کی دھری رہ گئیں اور ہم موٹر وے پر بڑھتے چلے گئے ۔
موٹر وے پر پہلا بورڈ جب گجرات کا آ یا تو اس انٹر چینج سے ڈرائیور نے گاڑی نکال لی غالباً سرگودھا کا کوئی علاقہ تھا ، وہاں سے جب ہم نے گجرات کی جانب سفر شروع کیا تو یہ بزات خود انگریزی والا سفر بن گیا ، ہم راولپنڈی سے دن کے ڈیڑھ بجے چلے تھے اور رات آٹھہ بجے ہم گجرات پہنچے۔
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حصہ چہارم


جاری ہے

Last edited by شاہ جی 90; 20-02-10 at 12:42 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-02-10), فیصل ناصر (20-02-10), پاکستانی (19-02-10), ھارون اعظم (20-02-10), منتظمین (19-02-10), محمدعدنان (20-02-10), بزم خیال (19-02-10), راجہ اکرام (19-02-10), رضی (19-02-10), عبداللہ حیدر (19-02-10)
پرانا 19-02-10, 09:52 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگلی قسط کا انتظار ہے شاہ صاحب!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (19-02-10)
پرانا 19-02-10, 11:14 AM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اگلی قسط کا انتظار ہے شاہ صاحب!
شکریہ بھیا
انشاللہ جلد ہی لے کر حاضر ہوجائوں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-02-10), بزم خیال (20-02-10)
پرانا 19-02-10, 01:40 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-02-10), محمدعدنان (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 01:11 AM   #5
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ بھائی ہمت سے کام لیا آپ نے ۔ اللہ تعالی آپ کو صبر و استقامت عطا فرمائے
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-02-10), محمدعدنان (20-02-10), شاہ جی 90 (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 12:48 PM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
شکریہ منتظمین بھائی
ایپلائی کر دیا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-02-10, 12:48 PM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
شاہ بھائی ہمت سے کام لیا آپ نے ۔ اللہ تعالی آپ کو صبر و استقامت عطا فرمائے
بہت شکریہ محمود بھائی
اللہ آپ کی بھابی کو شفا عطا فرمائے
یہ ہمارے لیئے اس کا سب سے بڑا انعام ہو گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:02 PM   #8
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ محمود بھائی
اللہ آپ کی بھابی کو شفا عطا فرمائے
یہ ہمارے لیئے اس کا سب سے بڑا انعام ہو گا
آمین ثمہ آمین
انشااللہ تعالی بڑا انعام و اکرام ہو گا
انسانوں سے تو ہم شاقی ہو سکتے ہیں مگر اللہ تبارک تعالی کی رحمت سے نہیں ۔
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا

بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (20-02-10)
جواب

Tags
فیس, ہوتا, ہسٹری, کوئی, کرتے, پہلے, یوں, قصہ, چیک, مکمل, آج, اللہ, اسلام, بھائی, بار, توجہ, جائیں, خود, دل, دعا, راستہ, سیکشن, سال, علاج, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger