| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائیو اور بہنو ،
آپ سب پر سلامتی ہو اس وقت شدید بخار کی کیفیت ہے لیکن وعدہ تھا کہ اگلا حصہ جلد لائوں گا اس لیئے ہمت کر کے بیٹھہ گیا ۔ اب اگر تحریر میں کوئی کمزوری یا کوئی بات ناگوار خاطر ہو تو بشری خامی سمجھتے ہوے معاف کر دیجئیے گا ۔ تو صاحب آتے ہیں اپنے سلسلہ کی جانب ۔ صبح صبح جب ہم کڑیانوالہ کی جانب روانہ ہونے لگے تو قاری حیات صاحب ہمارے ساتھہ ہو لیئے ، اور جس بات کا خدشہ ہم محسوس کر رہے تھے وہی ہوئی ، یعنی قاری صاحب نے انتہائی عاجزی سے کہنا شروع کیا کہ جب کوئی بھائی کوئیں میں گرنے والا ہو تو دوسرا بھائی اسے کیسے گرتا ہوا دیکھہ سکتا ہے ، اگر وہ مخلص بھائی ہے تو ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ اسے بچانے کی کوشش نہ کرے ۔ یہ کہ کر انہوں نے ہمیں سمجھانا شروع کیا کہ ان پیروں فقیروں کے پاس کچھہ نہیں دھرا بلکہ براہ راست اللہ سے مانگئیے کہ وہ ہر چیز پار قادر ہے ۔ ہم نے بڑے طریقہ سے قاری صاحب کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ میں تو آپ کا ہم خیال ہوں لیکن اگر ہماری بیگم کی وہاں جا کر تسلی ہوتی ہے تو میرے خیال میں اس میں ہرج بھی کوئی نہیں ۔ موضوع گفتگو تبدیل ہوا اور میں نے قاری صاحب سے راستے کی خطر ناکی کے بارے میں پوچھا تو پتا چلا کہ اس روڈ پر دونوں جانب واقع گائوں ایسے ہیں جن کے لوگوں کا فیصل آباد سے لے کر کراچی تک جگا چلتا ہے ۔ اور حالت ایسی ہے کہ گجرات میں اگر کوئی کسی کو اپنا تعارف شاہ کہ کر کروائے تو سمجھا جاتا ہے کہ تعارف کروانے والا تڑی دے رہا ہے ۔ کیوں کہ مذکورہ دونوں گائوں جن میں سے ایک مدنی پور نام کا ہے مکمل طور پر شاہوں کے ہی ہیں ، رات کو روڈ پر روشنیاں نظر آتے ہی گائوں سے بندے روڈ پر آ جاتے ہیں اور منٹوں میں لوٹ لاٹ کر واپس گائوں میں گھس جاتے ہیں ، پھر پولیس بھی ان کا کچھہ نہیں کر سکتی ۔ انہی پاتوں کے دوران راستہ کٹ گیا اور ہم کڑیانوالہ پہنچے جسے ہمارا ڈرائیور کُڑیاں والہ کہ رہا تھا ۔ یعنی لڑکیوں والا ، وہاں پیر صاحب سے ملاقات ہوئی اور مولانا نے ایک لمحہ کے لیئے بھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ پیروں کے بارے میں ان کے جذبات کیا ہیں ۔ بلکہ پیرا صاحب ان سے جھک کر ملے اور انہوں نے پیر صاحب کو عزت دی ، یہ نظارہ ہمارے لیئے سخت حیرانی کا باعث تھا ، پیر صاحب کے پاس ہم کل پانچ منٹ ٹھہرے اور اس کے بعد زیارت کی راہ لی جہاں نہ صرف مزار تھا بلکہ ایک بہت بڑی عمارت مدرسہ کی بھی تعمیر ہو رہی تھی وہاں ہمیں گائیڈ کرنے والا کوئی نہ تھا ، وہاں سے مٹی لی اور واپس گجرات روانہ ہوے ۔ 50 منٹ میں واپسی کا راستہ کٹا اور ایک چوک میں قاری محمد حیات صاحب کو ہم نے الوداع کہا ۔ جب قاری صاحب اتر گئے تو ڈرائیور نے قاری صاحب کے بارے میں بڑی مزے کی کچھہ باتیں بتائیں ، قاری حیات گزشتہ 15/20 سال سے گجرات میں مقیم تھے اور ایک بار کے شادی شدہ ، ایک بار اس لیئے کہ جن خاتون سے ان کی شادی ہوئی قاری صاحب کو دھوکے میں رکھہ کر کی گئی اور بعد میں پتا چلا کہ وہ خاتون تو ذہنی طور پر اس حد تک پسماندہ ہیں کہ گھر تک نہیں سمبھال سکتی ہیں قاری صاحب پھر بھی گزارہ کرتے لیکن ایک دن اپنی ماں کے کہنے پر اس نے تمام زیور سمیٹے اور گھر سے نکل گئی قاری صاحب نے انتہائی کوشش گھر بسانے کی کرنے کے بعد ناکامی پر اسے طلاق دے دی ۔ قاری نصیر جن کے گھر ہم ٹحہرے تھے قاری حیات صاحب کے بھائی نہیں بلکہ بچپن کے دوست تھے اور دونوں اکٹھے ہی کھوڑ سے گجرات آ بسے تھے ، اب ڈرائیور جس کام نام ہماری بیگم نے شیخ چلی رکھہ چھوڑا تھا ، قاری صاحب کی باتیں کر رہا تھا ، اور ہماری بیگم چپکے چپکے اس کی شخصیت کا پوسٹ مارٹم کر رہی تھیں ، ڈرائیور کا قریب پانچ فٹ قد منہنی سا جسم چھوٹا سا سر جس پر خشخشی بال جن میں جگہ جگہ ٹک لگے ہوے کہ اس کے سر میں باریک دانے نکلے ہوے تھے ، ساتھہ ہی چھوٹے سے منہ پر چگی داڑھی ، ہماری بیگم کا کہنا تھا کہ بچپن میں پڑھی ہوئی کہانیوں میں شیخ چلی کا بالکل یہی حلیہ ملتا ہے ، اس لیئے ہم اسے شیخ چلی کہیں گے ، اچانک اس کی گفتگو کو سٹاپ لگا ، اور وہ ہماری باتیں کان لگا کر سننے لگا ، قصور اس کا بھی نہیں تھا ، ہماری بیگم کہ رہی تھیں کہ ۔ میں نے شیخ چلی کا طریقہ واردات دریافت کر لیا ہے ، ہم نے پوچھا کہ کیا ؟ تو کہنے لگیں کہ اسے راستوں وغیرہ کا تو پتا نہیں ہے ، یہ کسی اشارے یا پیٹرول پمپ وغیرہ پر رکتے ہی دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے گپ لگانا شروع کر دیتا ہے اور باتوں باتوں میں ان سے پوچھہ لیتا ہے کہ انہوں نے کہاں جانا ہے اور پھراس گاڑی کا پیچھا پکڑ لیتا ہے یعنی جہڑی نیت امام نی اوہی نیت ساڈی”جو نیت امام کی وہی نیت ہماری “ اب اگلی گاڑی والے کا پروگرام اگر اچانک بدل جاتا ہے اور وہ لاہور کی بجائے لالہ موسی چل پڑتا ہے تو شیخ چلی صاحب بھی اس کے پیچھے پیچھے لالہ موسی پہنچ جائیں گے ، اور پھر ماتھے پر ہاتھہ مار کر کہیں گے کہ غلطی ہو گئی ، یاد رہے کہ ایسا کئی بار ہو چکا تھا ۔ لاہور پہنچنے تک ہمیں دو بج چکے تھے ، یہاں بھی شیخ چلی نے اپنے کامالات دکھائے اور ایک روڈ پر جہاں سے مڑنا تھا نہیں ٹرن لے سکا اور خواہ مخواہ، قریب پانچ ٹرن گزرنے کے بعد گاڑی واپس موڑنے میں کامیاب ہوا ، اس طرح جو راستہ ہمیں گھنٹے میں طے کرنا تھا وہ ہم نے ڈھائی گھنٹے میں طے کیا ، خیر حکیم صاحب کے پاس پہنچے ، انہوں نے انتہائی تسلی دی اور دوا دے کر ہما سے دعائیں لیں ۔ساتوں اور آخری ھصہ کل ملاحظہ کیجئیے ۔ ”ارادہ تو یہ تھا کہ اب بیٹھا ہوں تو اسے ختم کر کے چھوڑوں لیکن ، ابھی اتنی ہی تحریر باقی ہے لہذا صرف ایک دن مزید انتظار کی زحمت کے لیئے پیشگی معافی کا خواستگار ہوں “ نوٹ: اس سلسلے کی پچھلی تحاریر پڑھنے کے لیئے یہاںکلک کریں: 1۔ محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ 2۔ محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2 3۔ محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 3 4۔ محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 5 جاری ہے
Last edited by شاہ جی 90; 22-02-10 at 10:57 AM. |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-02-10), فیصل ناصر (26-02-10), ھارون اعظم (22-02-10), محمدعدنان (23-02-10), بزم خیال (22-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), رضی (22-02-10), عبداللہ آدم (22-02-10), غلام مجتبی جان (22-02-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب سے پہلے تو بھابھی جان اور آپ کی صحت کے لئے بارگاہ الہی میں دعا ۔۔ اللہ آپ سب کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔۔۔ اور آپ کے گھر کو خوشیوں گہوارا بنائے ۔۔ آمین
زبردست شاہ جی۔۔۔۔۔۔ بس اب آخری قسط کا انتظار ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-02-10), محمدعدنان (23-02-10), بزم خیال (22-02-10), رضی (22-02-10), غلام مجتبی جان (22-02-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ بھابھی صاحبہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
ہمیں انتظار ہے کہ آپ نے یہ مشکل کا وقت کیسے طے کیا ۔ خاص طور پر گجرات کی صورتحال واقعی پریشان کن تھی ۔ اور آپ نے سفر دونوں زبانوں میں کیا ۔ سفر تو طے ہمت سے کیا مگر لکھنے سے بیمار ہو گئے ۔ لکھنا ایک مشکل کام ہے ۔ معافی چاہتا ہوں ! مزاح لکھنا شروع کیا ہے لفظ قلم سے نکل جاتے ہیں ۔ سدا خوش رہیں !!!!
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
معظم بھائی آپ کے لئے ایک پیغام ------ یہاں دیکھیں
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائیو اور بہنو
سلام انتہائی معزرت کے ساتھہ کہ ابھی کچھہ دیر پہلے جاگا ہوں اور اب دس پندرہ منٹ بعد بیگم اور بچے واپس آ جائیں گے تو باقی کا وقت ان کا ۔ تحریر کل پر رہی ، sssssssssssssssssssooooooooooorrrrrrrrrryyyyyyyyyy y |
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | محمدعدنان (23-02-10) |
![]() |
| Tags |
| color, کوشش, کراچی, پولیس, پوسٹ, نظر, مکمل, ماں, اللہ, بچپن, تحریر, تعارف, جلد, دوست, داڑھی, دریافت, دعائیں, راستہ, سال, طلاق, عمارت, عاجزی, عزت, غلطی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ناقابل فہم حادثات (Part-3) | نورالدین | دلچسپ اور عجیب | 11 | 27-09-10 10:36 AM |
| اتفاقات نما حادثات (Part-2) | نورالدین | دلچسپ اور عجیب | 2 | 22-09-10 01:39 PM |
| محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ part 7 | شاہ جی 90 | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 19 | 01-03-10 09:54 PM |
| محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2 | شاہ جی 90 | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 4 | 19-02-10 08:20 AM |
| office part 02 | کامی007 | عمومی بحث | 8 | 28-05-08 04:44 PM |