| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام و علیکم
سب سے پہلے تو سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔ جہنہوں نے میری مالی امداد کی اور مجھے فون کیے اور میرے لیے دعا کی۔ جزاک اللہ۔ میں اور مرا سا خاندان ان لوگوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کبھی تھکے گا نہیں انشاءاللہ مجھے اپنے اللہ پر اور پاک نیٹ کے ممبرز کے ساتھ یقین تھا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ایسا ہی ہوا آپ سب کی وجہ سے میرا بھائی ابھی بول سکتا ہے اور زہنی توازن بھی برقرار ہوگیا ہے۔ باقی اس کے کندھے کا آپریشن ہے وہ بھی انشاء اللہ کچھ دن تک ہوجائے گا۔ میں کچھ کہ نہیں سکتا اور کہ ہمت نہیں ہے اپنے مہربانوں کی کہ کیسے ان کے احسانات کا بدلہ چکا دوں۔ سب سے پہلے پاک نیٹ کے ایڈمن پھر طاہر بھائی سحر باجی فاروق سرور بھائی اور ان کے بھائی، کنعان بھائی راجہ اکرام بھائی سرمد بھائی انجم بھائی اور بہت سارے پاک نیٹ کے بھائی مجھے کچھ کا نام زہن میں نہیں آرہا ۔ لیکن میرا دل جانتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ میں کتنا خوش ہوا ہوں آپ لوگوں کے ساتھ سے۔ ایک بار پھر سب کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کسی پر ایسا وقت نہ لائے اور اگر لائے بھی تو اس کے دوست پاک نیٹ جیسے ہونے چاہیں اللہ حافظ
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-02-10), ابو عمار (09-02-10), خرم شہزاد خرم (10-02-10), راجہ اکرام (09-02-10), رضی (09-02-10), سحر (10-02-10), عبداللہ حیدر (10-02-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
خلیل بھائی مُبارک ہو!
ویسے دوستوں کا شکریہ ادا نہیںکیا جاتا! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب سے پہلے تو اللہ تبارک و تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی محمد جمیل کو مشکل حالات سے نکالا اور اب وہ صحت کی جانب گامزن ہیں۔
اللہ کرے وہ جلد از جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں ۔۔ آمین اور خلیل بھائی شاہد بھائی درست کہتے ہیں کہ دوستوں کا شکریہ ادا نہیں کیا جاتا۔ پاک نیٹ ایک فیملی فورم ہے، ویسے تو سارے ہی مسلمان آپس میں بھائی ہیں لیکن یہاں فورم پر جن لوگوں کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں وہ واقعی ایک خاندان جیسے ہوتے ہیں، ہر ممبر دوسرے کے دکھ کو محسوس کرتا ہے اور خوشی میں شرکت کرتا ہے۔ اور اس کا مظاہرہ وقتا فوقتا ہوتا رہتا ہے۔ میں آپ کو کل کی بات سناتا ہوں شیخ رشید صاحب پر خیابان سرسید راولپنڈی میں فائرنگ ہو گئی۔ دوستوں کو پتہ ہے میں خیابان میں رہتا ہوں۔۔۔۔۔ مجھے تو اس فائرنگ والے واقعے کا بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی نے ایس ایم ایس کر کے بتایا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد کامران تبسم بھائی کا فون آ گیا کہ راجہ جی آپ خیریت سے تو ہیں۔۔ اس کے علاوہ فورم پر نیلم بہن اور دیگر نے خیریت دریافت کی۔۔۔ اتنی اپنائیت، اتنی چاہت اور ایک دوسرے کا اتنا خیال تو اب خون کے رشتوں سے بھی ناپید ہوتا جا رہا ہے۔ دعا کریں کہ یہی جذبہ، یہی چاہت اور یہی اپنائیت پورے معاشرے کا خاصہ بن جائے ۔۔ آمین خلیل بھائی آپ جمیل بھائی کو ہم سب کی طرف سے سلام محبت اور صحیت یابی پر مبارکباد دے دیجئے گا۔ اللہ جمیل بھائی کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,588
کمائي: 157,696
شکریہ: 8,074
5,022 مراسلہ میں 19,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ۔ کہ اللہ نے ہمارے بھائی کو صحت دی اور انشاءاللہ وہ بالکل صحت مند ہو کر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوجائنگے ۔
خلیل بھائی اس وقت صرف اتنا کہوں گی کہ کبھی زندگی میں آپ کو پتا چلے کہ کسی کے بھائی کے ساتھ ایسا ہوا تو بس یہ وقت یاد کیے گا اور اس کی مدد کو دوڑیے گا ، چاہے آپ اسے جانتے ہوں یا نہیں ۔ اور اگر زندگی میں آپ نے کسی کی مدد کی تو سمجھ لیے گا کہ آپ نے اپنا فرض پورا کرلیا ۔ اسی طرح زندگی کا کارواں چلتا ہے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ سے شکریہ
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | محمدخلیل (09-02-10), خرم شہزاد خرم (10-02-10), راجہ اکرام (09-02-10), رضی (09-02-10), عبداللہ حیدر (10-02-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
یقین جانئیے یہ سب پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ مجھے سب سے زیادہ ڈر دماغی چوٹ کا تھا۔ باقی میرا تجربہ رہا ہے کہ ہڈیوں کا کیس کتنا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہوں ہڈیاں صحیح ہو ہی جاتی ہیں، بس آپریشن کے بعد کا وقت جو کہ کافی مہینوں پر محیط ہوسکتا ہے اسے صبر سے گزارنا ہوتا ہے۔ اس فیز میں آپ کے بھائی کو آپ سب گھر والوں کی بہت زیادہ ضرورت ہوگی۔
اللہ آپ کے بھائی کو ہمت، طاقت اور صحت عطا فرمائیں۔ آمین۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کا شکر ہے انشاءاللہ جلد بھائی صحت یاب ھو جائیں گے ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | محمدخلیل (09-02-10), خرم شہزاد خرم (10-02-10) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کا شکر ہے بہت اچھی خبر پڑھنے کو ملی اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو جلد سے جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرما دے آمین میرا ایک دوست عبدالباسط ہے اس کا بھی ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور اس کی ٹانگوں کے اوپر سے گاڑی گزر گئی تھی وہ چار ماہ کے بعد بلکل ٹھیک ہو گیا ہے اور اب وہ چل پھر بھی سکتا ہے انشاءاللہ خلیل بھائی آپ پرشان نا ہوں سب ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کا شکر ہے بہت اچھی خبر پڑھنے کو ملی اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو جلد سے جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرما دے آمین میرا ایک دوست عبدالباسط ہے اس کا بھی ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور اس کی ٹانگوں کے اوپر سے گاڑی گزر گئی تھی وہ چار ماہ کے بعد بلکل ٹھیک ہو گیا ہے اور اب وہ چل پھر بھی سکتا ہے انشاءاللہ خلیل بھائی آپ پرشان نا ہوں سب ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | محمدخلیل (13-02-10) |
![]() |
| Tags |
| فون, ہے۔, کنعان, کرتے, گے, پہلے, پاک, یقین, وقت, وجہ, نام, مرا, آپریشن, اپنے, ایڈمن, ایسا, ابھی, اسلام, بھائی, بول, بار, برقرار, خوش, دعا, زہنی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|