واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > آخرت

آخرت آخرت

::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-08, 06:44 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

::::: آخرت کے دوسرے مرحلے '' برزخ '' کی پہلی منزل '''قبر ''' کے مراحل :::
::::::: ( ١ ) قبر کا میت کو شدید طرح دبانا :::::::
::::: دلیل (١) :::::
انس ابن مالک رضی اللہ عنہُ اور ابی ایوب الاانصاری رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ ''''' ایک دفعہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ایک بچے یا بچی کی نماز جنازہ پڑہائی (اُسے دفن کیا گیا ) تو فرمایا ( لو اَفلت اَحد ٌمِن ضَمۃِ القَبرِ لافلت ہذاالصَّبِی) ( اگر قبر کے دبانے سے کوئی بچ سکتا ہوتا تو یہ (دودھ پیتا )بچہ ضرور بچ جاتا ) """" المعجم الطبرانی الاوسط /حدیث ٢٧٥٣/باب من اسمہ ابراہیم کی حدیث ٤٥٩، اِمام الہیثمی نے ''' مجمع الزوائد ''' میں کہا اِس روایت کے راوی صحیح البُخاری والے ہیں ،المعجم الطبرانی الکبیر /حدیث ٣٨٥٨ /البراء بن عازب عن ابی ایوب الانصاری رضی اللہ عنہما کی تیسری حدیث ، اِمام الہیثمی نے اس روایت کے راوی بااعتماد ہیں ،
::::: دلیل(٢) ::::: اِیمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( لَو نَجَاء اَحدٌ مِن ضَمۃِ القَبرِ ، لَنَجا سَعد بن مُعاذ و لَقد ضُمِّ ضَمَۃً ثُمَّ رُوخِيَ) ( اگر قبر کے دبانے سے کوئی بچ سکتا تو سعد بن معاذ ( ضرور ) بچ جاتا لیکن اُسے بھی شدید طور پر دبایا گیا اور پھر اُسکے بعد اُس کے لیے نرمی کر دی گئی ) مُسند احمد /حدیث٢٤٧٨٧/مُسند عائشہ رضی اللہ عنھا کی حدیث٢٧٦ ، صحیح ابن حبان ٣١١٢، حدیث ، صحیح الجامع الصغیر ،حدیث ٥١٨٢ ،
سعد بن معاذ رضی اللہ عنہُ وہ اللہ کے حقیقی اولیاء میں سے اتنے بلند رُتبہ کے ہیں کہ اُن کے مرنے پر اللہ کا عرش ہل گیا جیسا کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اہتَز َّ عَرشُ الرَّحمٰنِ لِمَوتِ سَعدِ بن مُعَاذٍ)( سعد بن معاذ کی موت سے رحمن کا عرش ہل گیا ) صحیح مسلم /حدیث ٢٤٦٦/کتاب فضائل الصحابہ رضی اللہ عنہم/باب٢٤، جب اُن جیسے عظیم المرتبہ شخص ، اور دودھ پیتا بچہ جِس پر کوئی گناہ نہیںہوتا ، قبر کے پہلے دباؤ سے نہیں بچ سکتے تو پھر وہ کیسے بچ جاتے ہیں جِن کی زندگیاں قران و سنّت کی صریح مخالفات میں گذر جاتی ہیں ، اور اُسی حالت میں مرتے ہیں ، اور بعد والے اُنہیں براہِ راست جنّت کے بلند ترین درجات میں پہنچا ہوا سمجھتے ہیں ، اور کیا کیا کہا اور لکھا جاتا ہے ، اللہ ہم سب کی اصلاح فرمائے،
::::::: ( ٢ ) میت کو اُسکی عقل واپس دی جانا :::::::
::::: دلیل :::::
عبداللہ بن عَمرو بن العاص رضی اللہ عنہُما کا کہنا ہے کہ ایک دِن رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے قبر کے امتحانات کا ذِکر فرمایا تو عُمر رضی اللہ عنہُ نے عرض کیا ::: اَتُرَدُّ علینا عُقُولُنَا یا رَسُولَ اللَّہِ فقال رسول اللَّہِ ، اے رسول اللہ کے رسول ، کیا ہماری عقلیں (ہوش و حواس) ہمیں واپس کی جائیں گی ؟ ::: تو فرمایا ( نَعم کَہَیئَتِکُمُ الیَومَ )(جی ہاں جیسے آج تُم لوگ ہو (ایسے ہی اُس وقت بھی تمہاری عقل و حواس کام کر رہے ہوں گے ) ) تو عُمر رضی اللہ عنہُ نے کہا ::: بِفِیہِ الحَجَرُ ، ( پھر تو ہم )اُس (یعنی قبر میں سوال کرنے والے) کے منہُ میں پتھر ( ڈال دیں گے) ::: ( مُسنَد احمد / حدیث ٦٦٠٣،/ عبداللہ بن عَمرو بن العاص رضی اللہ عنہُماکی حدیث ١٢٦ ، صحیح ابن حبان /حدیث ٣١١٥/کتاب الجنائز و مایتعلق بھا مقدماً او مؤخراً ، صحیح الترغیب و الترہیب ٣٥٥٣ )
::::::: ( ٣ ) نیک صالح اِیمان والے (والی) کو ڈرائے بغیر قبر میں بٹھایا جانا ، اور کافر ، گناہگار ، مُنافق کو اِنتہائی خوف کی حالت میں بٹھایا جانا ( مُسند احمد /حدیث ٢٥٦٠٢، کا ایک حصہ/حدیث عائشہ رضی اللہ عنھا کی حدیث١٠٩١ ، صحیح الترغیب والترہیب/حدیث ٣٥٥٧ ، یہ حدیث چونکہ بہت لمبی ہے اِس لیے ساری نہیں لکھی ، اِنشاء اللہ الگ سے لکھ دوں گا)
::::::: ( ٤ ) منکر و نکیر کا آنا اور سوال جواب کرنا ،
::::::: ( ٥ ) مؤمن کی قبر کو وسیع اور روشن کر دِیا جانا ، اور کافر ، گناہگار ، مُنافق کی قبر کو بالکل تنگ کر دِیا جانا یہاں تک اُسکی پسلیاں ایک دوسرے میں گھس جائیں
( ٤ اور ٥ ، سُنن الترمذی /حدیث ١٠٧١/ کتاب الجنائز /باب ما جاء فی عذاب القبر، سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ /حدیث ١٣٩١)
::::::: ( ٦ ) مؤمن کے لیے جنت کا دروازہ کھلنا ، اور کافر ، گناہگار ، مُنافق کے لیے جہنم کا ،
::::::: ( ٧ ) مؤمن کو جنت میں اُس کی جگہ دکھائی جانا ، اور کافر ، گناہگار ، مُنافق کو جہنم میں اُس کی جگہ دِکھائی جانا،

( ٦ اور ٧ ، صحیح مُسلم / حدیث٢٧٦٦/کتاب الجنّۃ و صفۃ نعیمھا و اھلھا /باب ١٧)
::::::: ( ٨ ) مؤمن کے نیک اعمال کا حُسین ، چہرے اور لباس اور بہترین خوشبو والے مرد کی شکل میں ظاہر ہونا ، اور کافر ، گناہگار ، مُنافق کے اعمال کا مکروہ چہرے اور لباس اور بدبو دار مرد کی شکل میں ظاہر ہونا ،
::::::: ( ٩ ) کافر کو وزنی گُرز سے اتنا مارا جانا کہ مٹی ہو جائے ،
( ٨ اور ٩ ،مُسند احمد / ١٨٧٣٣،/حدیث البراء بن عازب رضی اللہ عنہ ُ کی حدیث٧٣،اِمام الالبانی نے صحیح قرار دِیا ''' احکام الجنائز و بِدُعہا ''' ، صفحہ ٢٠٢ ، المشکاۃ المصابیح /حدیث ١٦٣٠)
::::::: ( ١٠ ) مؤمن کو جہنم دِکھایا جانا کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کِس چیز سے بچایا ہے ، اور کافر ، مُنافق کو جنت دِکھایا جانا کہ اللہ تعالیٰ نے اُس سے کیا نعمتیں روک دی ہیں ( سُنن ابن ماجہ /حدیث ٤٢٦٢ /کتاب الز ُھد /باب ذِکر الموت و الاستعداد لہ ُ ، صحیح الجامع الصغیر / حدیث ١٩٦٨ )
::::::: ( ١١ ) مؤمن کی قبر کو ستر کلائی کے برابر وسیع کر دِیا جانا اور اوپر سے سبزہ سے بھر دِیا جانا ( صحیح مسلم /حدیث ٢٨٧٠ )
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: ::::::::::::::::::::::::
اِنشاء اللہ اگلے مضمون میں """ عذاب قبر کے اسباب """ کا ذِکر کروں گا ۔
والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عبداللہ حیدر; 06-09-08 at 11:23 PM.
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
arslansun (01-02-09), فیصل ناصر (01-12-08), فاروق خان (15-02-08), پیاسا (07-09-08), مون لائیٹ آفریدی (29-11-08), ابن جلال (13-10-08), ابرارحسین (29-05-09), ضِرار Derar (14-10-10), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 12-02-08, 07:43 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

عادل صاحب اپ کے فانٹس بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 13-02-08, 09:40 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مراسلات: 10
کمائي: 69
شکریہ: 0
8 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

بے شک تھوڑا لکھیں لیکن قرآن حدیث کا حوالہ لازمی دیں- صرف کتاب اور صفحہ نمبر نہ لکھیں- سند لازمی لکھیں-تھوڑا کھلا کھلا لکھیں- شکریہ- mijaz12345@yahoo.com
mijaz12345 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے mijaz12345 کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (11-09-08), ابن جلال (13-10-08), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 14-02-08, 03:02 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : mijaz12345 مراسلہ دیکھیں
بے شک تھوڑا لکھیں لیکن قرآن حدیث کا حوالہ لازمی دیں- صرف کتاب اور صفحہ نمبر نہ لکھیں- سند لازمی لکھیں-تھوڑا کھلا کھلا لکھیں- شکریہ- mijaz12345@yahoo.com
السلام علیکم و جزاک اللہ خیر ، بھائی ، مندرجہ ذیل مراسلہ میں تقریبا ہر ایک حدیث کے حوالے کا ذکر حدیث کی کتاب کا نام ، حدیث نمبر ، کتاب کی اندرونی کتاب ، اُس کا باب ، درج کر کے دیا گیا ہے ، صرف کتاب اور صفحہ نمبر نہیں ، ایسے نامکمل حوالہ جات سے میں سب بھائیوں کو گریز کرنے کی نصیحت کرتا رہتا ہوں اور سب سے پہلے خود اپنے آپ کو اس سے باز رکھتا ہوں ، اور اسی طرح قران کی جس آیت کا ذکر ہوتا ہے ، آیت نمبر اور سورت کا نام پوری طرح لکھتا ہوں‌، الحمد للہ ،
اگر قران یا حدیث کا حوالہ مزید وضاحت سے لکھنے کا کوئی طریقہ ہو تو عنایت فرمائیے ، میں ممنون احسان ہوں گا ،
بھائی ایک طرف تو آپ تھوڑا لکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور دوسری طرف سند بھی لکھنے کا کہہ رہے ہیں ،
تھوڑا لکھنے کی کوشش تو کرتا ہوں لیکن اُس سے زیادہ کوشش اس بات کی ہوتی ہے کہ بات پوری طرح سے وضاحت سے بیان ہو جائے ،
رہا معاملہ سند لکھنے کا تو جب کسی روایت کا مکمل حوالہ درج کر دیا گیا تو بوقت ضرورت سند وہاں دیکھی جا سکتی ہے ،
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہ ،

Last edited by عادل سہیل; 14-02-08 at 03:13 PM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مون لائیٹ آفریدی (29-11-08), ضِرار Derar (14-10-10), طارق راحیل (29-11-08), عُکاشہ (04-02-09)
پرانا 14-02-08, 03:07 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
عادل صاحب اپ کے فانٹس بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ وبرکاتہ
بھائی منتظمین ، میں پورے مراسلے کا عام فونٹ سائز 3 رکھتا ہوں اور آیات اور احادیث اور خاص توجہ طلب باتوں کا 4 ،
کیا اَن کو مزید بڑا کر دیا کروں ؟
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ضِرار Derar (14-10-10), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 15-02-08, 12:51 PM   #6
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 11
کمائي: 17
شکریہ: 18
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

السلام علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، مزید کا شدت سے انتظار رہے گا
فاروق خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 05-03-08, 02:01 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ وبرکاتہ
بھائی منتظمین ، میں پورے مراسلے کا عام فونٹ سائز 3 رکھتا ہوں اور آیات اور احادیث اور خاص توجہ طلب باتوں کا 4 ،
کیا اَن کو مزید بڑا کر دیا کروں ؟
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
عام مراسلے کا فونٹ سائز 4 ہوتا ہے۔ جب اپ اس سے چھوٹا لکھتے ہیں تو نظر کو بھدا محسوس ہوتا ہے-
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-09-08, 11:25 PM   #8
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

فونٹ سائز میں نے بڑا کر دیا ہے۔
ایک دوسرے دھاگے میں عذاب قبر پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جو صاحبان اس پر گفتگو کرنا چاہیں وہ یہاں کر سکتے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (07-09-08)
پرانا 07-09-08, 03:08 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
فونٹ سائز میں نے بڑا کر دیا ہے۔
ایک دوسرے دھاگے میں عذاب قبر پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جو صاحبان اس پر گفتگو کرنا چاہیں وہ یہاں کر سکتے ہیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا بھتیجے ، میری رائے ہے کہ اگر وہ صاحب اگر عذاب قبر کے موجوع پر کوئی علمی بحث کرنا چاہیں اور اس دھاگے میں دی گئی پیشکش کے مطابق یہاں آ جائیں تو """ آخرت کی دوسری منزل ، برزخ """ سے متعلقہ تمام مضامین کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے اور وہاں ان سے گتگو کی جائے ، و السلام علیکم ۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ضِرار Derar (14-10-10)
پرانا 23-09-08, 01:18 PM   #10
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,017
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-10-08, 10:33 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

عذاب قبر ہمارے اپنے ہی اعمال ہو گے جو جتنا سامان دنیا میں چھوڑ‌کر جا؁ئے گا وہ ہی عذاب قبر کا باعث بنے گا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (13-10-08)
پرانا 13-10-08, 01:52 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
عذاب قبر ہمارے اپنے ہی اعمال ہو گے جو جتنا سامان دنیا میں چھوڑ‌کر جا؁ئے گا وہ ہی عذاب قبر کا باعث بنے گا
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
وقاص بھائی ، اگر آپ کی بات کو کچھ وضاحت کے ساتھ کہنا چاہوں تو شاید یوں کہنا مناسب ہو گا کہ """ عذاب قبر یا ثواب قبر اپنے اعمال کے نتیجے میں ہی ہوگا ، جو دنیا میں جو کچھ کرتا جائے گا ، اور جو اعمال جاری چھوڑ جائے گا ان کے مطابق ہی اس کو آخرت میں ثواب و عذاب ہو گا ، جس کا پہلا مرحلہ قبر کا ثواب یا عذاب ہے """
امید ہے آپ ان الفاظ سے اتفاق فرمائیں گے ۔
و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (13-10-08), ضِرار Derar (14-10-10)
پرانا 29-11-08, 10:57 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

یہ طریقہ بہت عام رہا ہے کہ مدفون کو صرف کفن میں دفن کردیا جاتا تھا۔ ان روایات میں دبائے جانے سے مقصد صرف اور صرف مٹی کے وزن تلے دبنا ہی لیا جاسکتا ہے۔ عذا ب قبر کے ضمن میں قرآن کی کوئی واضح آیت عنایت فرمائیے کہ موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے سے پہلے اور اعمال ناموں کے ملنے سے پہلے ہی جزا و سزا کا عمل شروع ہوجائےگا۔

والسلام
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (01-12-08)
پرانا 29-11-08, 09:16 PM   #14
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-02-09, 09:49 AM   #15
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل ::: قبر کے مراحل :::

بہت شکریہ ۔ ۔
arslansun آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, email, قرآن, قران, لوگ, نماز, نظر, موت, مؤمن, آج, اللہ, بہترین, بھائی, جواب, حدیث, سوال جواب, شخص, عقل, صفحہ, صالح, صحیح, صرف, صریح

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 03:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 08:37 PM
سہر ے والوں نے"خوشی" کیلئے تین "جنا زے "تیار کردیے جاویداسد خبریں 1 11-11-10 04:27 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger