واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > آئیے ذہانت آزمائیے



آئیے ذہانت آزمائیے آئیے ذہانت آزمائیے


بوجھوتوجانیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-09, 11:30 AM   #1
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بوجھوتوجانیں

بوجھوتوجانیں

جس کے متعلق میں آج لکھ رہا ہوں وہ کرکٹر ہے اداکار نہیں۔ میں جو آپکو بتاوں گا وہ پوشیدہ ہوگا ظاہر نہیں۔ آج جو آپ پڑ ھ رہے ہیں وہ پہیلی ہے کالم نہیں۔
جب وہ بالنگ کراتا اس کی ٹیم کے تماشائی تالیاں بجاتے۔ جب وہ بلے بازی کرتا مخالف ٹیم کے تماشائی تالیاں بجاتے۔ یوں وہ اسٹیڈیم میں بیٹھے تمام تماشائیوں کو خوش ہونے کا یکساں موقع فراہم کرتا۔ بعض لوگ اسے کرکٹ کا ہرفن مولایعنی آل را ونڈر کہتے ہیں مگر اس کا کہنا ہے جب وہ چھوٹا بچہ تھا وکٹ کیپنگ کرتا تھا۔ بڑا ہوا تو بیٹنگ کرنے لگا اور جب پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوا تو بالنگ کراتے وقت سب سے زیادہ خوشی محسوس کرتا۔

وہ اسٹیڈیم میں یوں فخر کے ساتھ داخل ہوتا جیسے ریما اسٹوڈیو میں داخل ہوتی ہے اور گیند کے پیچھے یوں بھاگتا جیسے ایک زمانے میں وحید مراد زیبا کے پیچھے بھاگا کرتا تھا۔اپنی باری آنے پر بیٹنگ کرنے یوں جاتا جیسے شادی کرنے جارہا ہو یعنی جلد ہی طلاق دےکر واپس آجائےگا۔

بلے بازی کرتے وقت اگر اسے وائیڈ بال یا نو بال کا رن مل جائے تو خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔ بالنگ کراتے وقت اگر ا یمپائر وائیڈ بال یا نو بال کا اشارہ کردے تو اسکو کھاجانے والی نظروں سے دیکھتا۔ جب مخالف ٹیم کا کھلاڑی اس کا کیچ چھوڑ دیتا تو اس کا جی چاہتا اس کھلاڑی کو کچھ انعام دے۔ ممکن ہے کھیل کے اختتام پر اس کا شکریہ بھی ادا کرتا ہو۔ اگر مخالف ٹیم کا بلے باز اسکی بال کا جواب چوکے یا چھکے سے دے تو اسے گندی سی گالی دےگا اور پھر گالی کی تشریح بھی کرےگا۔ کرکٹ ہی اس کا اوڑھنا بچھونا ہے مگر اوڑھنا کم بچھونا زیادہ۔ ہر کرکٹر کے غم اور خوشی میں شریک رہتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں کسی کی وفات ہوجائے تو اسے اپنی وفات سمجھتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی کرکٹر کی شادی کو اپنی شادی قیاس کرتا۔ آوٹ ہونے کے بعد پویلین کی طرف یوں شرمایا شرمایا جاتا جیسے کوئی مجرم فراخدلی سے اپنے جرم کا اعتراف کررہا ہو۔ کسی بھی وقت کسی بھی حالت میں کسی طرح کی پچ پر بھی کھیل سکتا ہے اور اس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ نازک اور نامساعد حالات میں زیادہ اچھا کھیلتا ہے۔ وہ جیتنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ ہارنے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اس کوشش میں جیت ہی جائے۔

مرغی کا گوشت بالکل پسند نہیں کرتا بکرے کا گوشت پسند کرتا ہے۔ ویسے بھی کرکٹ میں ہم نے بلے بازوں کو مرغی کھانے کا شوقین نہیں دیکھا البتہ کئی بلے بازوں کو ”انڈا“ کھانے کا شوقین دیکھا ہے۔نمکین کھانوں میں اسے بریانی پسند ہے اور میٹھے میں میٹھے بول۔ عمران خان کی کرکٹ سے متاثر ہوا ہو یا نہیں مگر ان کی سیاست سے دن بدن متاثر ہورہا ہے۔ میچ کی تیاری یوں کرتا ہے جیسے امتحان کی تیاری کررہا ہو۔ اس کے کپتان نے ایک بار کہا تھا کہ عام زندگی میں وہ زیادہ سمجھدار نہیں مگر اس کے پاس سوچنے کے لئے دماغ نہیں ہے تو کیا ہوا درد پیدا کرنے کے لئے دل تو ہے۔

اسے مذاق کرنے کا ہنر آتا ہے اور جب وہ بیٹنگ کرتے وقت زیرو پر آوٹ ہوکر واپس آتا ہے تو اس ہنر کا بھرپور اندازہ ہوجاتا ہے۔ بہت متوازن طبیعت کا مالک ہے اس لئے جارحانہ بالنگ کراتے وقت اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ بیٹسمین کی برداشت سے باہر نہ ہو۔ آج تک کسی کھلاڑی سے متاثر نہیں ہوا مگر ہر اس سینئر کھلاڑی سے ایک دم متاثر ہوجاتا ہے جو اس کی تعریف کرتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں وہ گرمی تلاش کرتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں سردی۔ وہ جب بھی پریشان ہوتا ہے کہتا ہے میں آج کل بے کل ہوں۔ رازداری کا اتنا خیال رکھتا ہے کہ بعض راز خود پر بھی افشا نہیں کرتااس لئے اب تک پتہ نہیں چل سکا کہ شادی شدہ ہے یا خوش قسمت۔
بہت رحم دل ہے اس لئے کسی کو مجبور و لاچار نہیں دیکھ سکتا۔ چنانچہ جب کوئی مجبور و لاچارسامنے آکر کھڑا ہوجائے تو آنکھیں بند کرلیتا ہے۔
جس سے راضی ہوجائے اس کے سامنے خاموشی اختیار کرلیتا ہے اور اس وقت تک کئے رکھتا ہے جب تک سامنے والا چیخیں نہیں مارنے لگتا۔ جس سے ناراض ہوجائے اس کی تعریف شروع کردیتا ہے اور اس وقت تک کرتا رہتا ہے جب تک سامنے والے کے سر میں تکبر نہیں سماجاتا۔

اگرچہ گیند بلے کا شوق اسے موقع نہیں دیتا کہ وہ کسی اور طرف بھی دھیان دے مگر اس شوق کے بعد اگر اسے کوئی شوق ہے تو وہ مطالعے کا ہے۔ ہر اچھی کتاب کو غور سے پڑھتا ہے تاکہ اس میں کوئی برائی نکال سکے۔ ہر بری کتاب کو بھی غور سے پڑھتا ہے تاکہ اس میں کوئی اچھائی نکال سکے۔ اسے کیڑے نکالنا ہی نہیں کیڑے پیدا کرنا بھی آتے ہیں۔

کرکٹ کے میچ کو آسان سمجھتا ہے اور زندگی کو ایک کٹھن سفر۔ مگر وہ ان مسافروں کی طرح ہے جو لاہور سے کراچی سفر کرتے ہیں اور کراچی پہنچ کر یاد کرنے لگ جاتے ہیں کہ کراچی کیوں آیا تھا؟

کہتا ہے میں خود اعتمادی سے بلے بازی نہیں کرسکتا تاہم عام زندگی میں اسے اتنی خود اعتمادی ہے کہ ہر جھوٹ کو بڑے اعتماد کے ساتھ سچ ثابت کرسکتا ہے مگر اس کی ایک کم زوری آڑے آجاتی ہے وہ یہ کہ جھوٹی بات کرتے وقت اونچے سروں میں بولنے لگتا ہے، سچی بات کرتے وقت دھیمے سروں میں، یوں فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ جھوٹ بول رہا ہے یا سچ۔

میچ دیکھتے وقت کبھی تبصرہ نہیں کرتا مگر فلم دیکھتے وقت تبصرہ ضرور کرتا ہے اور اس کا تبصرہ آنے والے سین کے متعلق ہوتا ہے۔ اکثر یوں گھبرایا ہوا نظر آتا ہے جیسے جیب کٹ گئی ہو۔ پھٹی ہوئی جیب کو بھی کٹی ہوئی جیب سمجھتا ہے۔ جب بھی اسے کوئی لڑکی نظر آتی ہے تو اس کی پیشانی پر پشیمانی نظر آتی ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا ہے یعنی آپ اس کے ساتھ ایک مہربانی کریں تو یہ آپ کے ساتھ دس مہربانیاں کردے گا۔

جب وہ کرکٹ کی دنیا میں آیا تو شائقین نے اسے خوش آمدید کہا مگر وہ سامنے والے کو خوش آمدید یوں کہتا ہے جیسے خدا حافظ کہہ رہا ہو۔

جی ہاں یہ وہی کھلاڑی ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں یا کچھ دیر بعد سمجھ جائیں گے۔اگر اب بھی نہ سمجھیں تو پھر آپکی عقل کو خدا ہی سمجھے۔
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-10-09, 11:38 AM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیرنگ ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کراچی, پاکستان, پسند, لوگ, لڑکی, موقع, ممکن, آج, انعام, امتحان, تلاش, جھوٹ, جواب, جلد, خوش, خان, خدا, زندگی, سیاست, طلاق, عقل, عمران, عمران خان, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger