واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > آئیں کمپیوٹر سیکھیں

گوگل مائیکروسافٹ کے مقابلے پر اتر آیا

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-09, 05:21 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گوگل مائیکروسافٹ کے مقابلے پر اتر آیا

گوگل مائیکروسافٹ کے مقابلے پر اتر آیا

مائیکروسافٹ کے ونڈوز سسٹم کے مقابلے میں گوگل بھی پرسنل کمپیوٹرز کے لیے آپریٹنگ سسٹم بنا رہا ہے۔

گوگل کروم ’او ایس‘ ابتدائی طور پر چھوٹے کم قیمت والی نیٹ بکس کے لیے بنایا جائے گا اور بعد میں اس کو پرنسل کمپیوٹرز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ نیٹ بکس جن میں کروم او ایس سسٹم موجود ہوگا سن دو ہزار دس کے وسط تک بازاروں میں دستیاب کر دی جائیں گی۔

گوگل نے ایک ادارتی بلاگ میں کہا کہ اس نئے نظام کی خصوصیات اس کی رفتار، سادگی اور سیکیورٹی ہوں گی۔

گوگل کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب مائیکروسافٹ ونڈوز کا تازہ ترین ورژن ونڈوز سیون بازار میں لانے والا ہے۔

گوگل کے نائب صدر سندر پچائی اور انجینیئرنگ ڈائریکٹر لینس اپسن نے اس بلاگ میں کہا کہ وہ ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں جو تیز رفتار اور کم وزن ہوگا اور آپ کو چند ہی لمحوں میں ویب تک پہنچا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو آپریٹنگ سسٹمز زیر استعمال ہیں وہ اس وقت بنائے گئے تھے جب ویب نہیں تھا اور یہ او ایس ’آپریٹنگ سسٹمز‘ کو جیسا ہونا چاہئیے ویسا بنانے کی ہماری کوشش ہے۔

گوگل کا موبائل فون کے لیے پہلے ہی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو کہ نیٹ بکس پر بھی چل سکتا ہے۔ گوگل کروم او ایس صرف لیپ ٹاپس کے لیے نہیں ہوگا بلکہ ان لوگوں کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے بھی ہوگا جو ویب پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔

گوگل کی طرف سے یہ اعلان ایک زبردست تبدیلی ثابت ہوگا خاص طور پر مائیکروسافٹ کے لیے جس کے پاس آپریٹنگ سسٹم کی عالمی مارکیٹ کا نوے فیصد حصہ ہے۔

گزشتہ سال گوگل نے کروم براؤزر کے اجرا کے موقع پر کہا تھا کہ یہ ’ان لوگوں کے لیے ہے جو ویب پر ہی زندہ رہتے ہیں، چاہے وہ معلومات کی سرچ ہو، ای میل چیک کرنا ہو، تازہ ترین خبروں سے آشنا رہنا یا پھر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطے میں رہنا ہو۔۔۔‘

مبصرین کا کہنا ہے کہ گوگل کا تازہ ترین اعلان ویب کو روز مرہ کی زندگی کی بنیاد بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بشکریہ بی بی سی نیوز
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-10-09), محمدخلیل (31-10-10), رضی (21-10-09), عبدالقدوس (31-10-10)
پرانا 31-10-10, 06:27 AM   #2
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے لئے پھر بہترین رہے گا یہ
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (31-10-10)
پرانا 31-10-10, 10:49 AM   #3
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,509
کمائي: 53,826
شکریہ: 8,643
2,599 مراسلہ میں 6,421 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ان کی پوسٹ کا وقت چیک کرلیں، شکریہ
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (31-10-10)
پرانا 31-10-10, 08:51 PM   #4
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,291
شکریہ: 1,023
781 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرے لئے پھر بہترین رہے گا یہ
حیرت ہے بھائی تمہیں اس بارے میں نہیں پتہ ؟؟

خیر گوگل نے کسی وجہ سے اس پر کام کرنا بہت سلو کردیا ہے اور یہ ابھی تک بیٹا اسٹیج میں ہے - اس کو یہاں‌سے ڈونلوڈ کیا جاسکتاہے -
مزمل فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 31-10-10, 08:52 PM   #5
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,291
شکریہ: 1,023
781 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

System requirements of Chrome OS:
Processor: Intel Pentium, Xeon or newer; AMD Duron, Athlon, Sempron, Opteron or newer
RAM: min. 256 MB
Hard disk: min. 1 GB
Graphics card: supports most modern graphics cards

اسکرین شاٹ :‌
مزمل فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (31-10-10)
پرانا 01-11-10, 07:26 AM   #6
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مزمل فاروق مراسلہ دیکھیں
حیرت ہے بھائی تمہیں اس بارے میں نہیں پتہ ؟؟

خیر گوگل نے کسی وجہ سے اس پر کام کرنا بہت سلو کردیا ہے اور یہ ابھی تک بیٹا اسٹیج میں ہے - اس کو یہاں‌سے ڈونلوڈ کیا جاسکتاہے -
ارے یار تھریڈ سامنے آگیا تو میں نے کہا زندہ کردو اسے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
asakpke (01-11-10), فیصل ناصر (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 07:27 AM   #7
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مزمل فاروق مراسلہ دیکھیں
System requirements of Chrome OS:
Processor: Intel Pentium, Xeon or newer; AMD Duron, Athlon, Sempron, Opteron or newer
RAM: min. 256 MB
Hard disk: min. 1 GB
Graphics card: supports most modern graphics cards

اسکرین شاٹ :‌
اب تمہیں شاید پتا ہے کہ نہیں یہ اوبنٹو بیسڈ ہے اور اس کو بہت عرصہ GOOBUNTU کہا جاتا رہا ہے اور گوگل اپنے کمپیوٹرز پر عرصہ دراز سے یہی استعمال کر رہا ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
chrome, intel, php, system, کوشش, کوششوں, گوگل, پوسٹ, ویب, وقت, ونڈوز, لمحوں, چیک, نیوز, موقع, موبائل, بہترین, بھائی, زندگی, سال, شکریہ, عالمی, عبدالقدوس, صدر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 02-03-11 12:14 AM
ایک سردار دوسرے سے The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 08:36 PM
دوسردار مصر گئے The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 08:34 PM
مائیکروسافٹ کا شاہکار ! طاھر دلچسپ اور عجیب 0 10-07-08 10:11 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger