واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > آئیں کمپیوٹر سیکھیں




ویڈیو کیمرہ یا وی سی آر سے ویڈیو کی کمپیوٹر میں منتقلی کا ٹیوٹوریل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-09, 09:17 PM   #1
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ویڈیو کیمرہ یا وی سی آر سے ویڈیو کی کمپیوٹر میں منتقلی کا ٹیوٹوریل

ویڈیو کیمرہ یا وی سی آر سے ویڈیو کی کمپیوٹر میں منتقلی کا ٹیوٹوریل

موبائل فون کی بنائی ہوئی ویڈیو کو کمپیوٹر میں‌منتقل کرنا بہت آسان کام ہے، کیوں کہ کم و بیش ہر موبائل میں یو ایس بی کیبل، میموری کارڈ یا بلوٹوتھ شامل ہوتا ہے جس سے آپ ڈائریکٹ کمپیوٹر میں منتقلی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح بیشتر نئے ویڈیو کیمرے، ہینڈی کیم وغیرہ بھی یو ایس بھی پورٹ رکھتے ہیں، کچھ کیمرے ڈائریکٹ ڈی وی ڈی پر فلم محفوظ کرتے ہیں ، کچھ میموری کارڈ پر، کچھ کے اندر ہارڈ ڈسک لگی ہوتی ہے، یہ سب ذرائع ایسے ہیں جن سے مووی کی کمپیوٹر میں منتقلی چند منٹوں کا کام ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس چندسال پرانا کیمرہ ہے یا آپ وی سی آر سے مووی کمپیوٹر میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو دیکھنا پڑے گا کہ آپ کے وی سی آر میں کون کون سی آؤٹ پٹ پورٹس ہیں۔ کچھ مووی کیمروں میں‌ فائر وائر FIREWIRE پورٹ ہوتی ہے، تاہم کسی وی سی آر یا ڈی وی ڈی پلئیر میں ایسی پورٹ میں نے کبھی نہیں‌دیکھی۔ اگر ہو تو بہت بہتر ہے، نا ہو تو دوسرا طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔

پہلا طریقہ :‌بذریعہ فائر وائر ٹرانسفر By Using Firewire port and cable
فائر وائر پورٹ سے مووی کاپی کرنا تیز ترین اور آسان ترین ہے، لیکن اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں بھی فائر وائر پورٹ ہونی چاہیے، جو کہ نئے لیپ ٹاپ کمپیوٹر میں تو آتی ہے لیکن عام گھریلو کمپیوٹر میں فائر وائر کارڈ لگوانا پڑتا ہے۔ جس کی قیمت ایک ہزار سے دو ہزار تک ہو سکتی ہے۔ ملاحظہ کیجیے تصاویر،فائر وائر کی ایک طرف کی پورٹ جو کہ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ میں ہو گی۔



دوسری طرف کی پورٹ جو کیمرہ، وی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا وی سی آر میں ہو گی.



اسے 1394 پورٹ بھی کہتے ہیں، اگر یہ پورٹ آپ کے کمپیوٹر میں موجود ہےتو آپ کو صرف ایک عدد فائر وائر کیبل درکار ہو گی، یہ کیبل آپ کو بازار سے مل سکتی ہے۔ قیمت کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ دکان والا آپ کی کم علمی سے کتنا فائدہ اٹھاتا ہے۔
مطلوبہ چیزیں ہونے کی صورت میں کیبل سے کمپیوٹر اور وی سی آر، کیمرہ یا ڈی وی ڈی کو جوڑ دیں۔ اس کے بعد وینڈوز مووی میکر، یا کسی بھی مووی میکنگ سافٹ ویئر جیسے یو لیڈ ویڈیو سٹو ڈیو ULEAD VIDEO STUDIO میں کیپچر کے فنکشن پر جا کر وی سی آر سے ویڈیو چالو کر دیں اور کمپیوٹر میں کیپچر کا بٹن دبا دیں۔ اگر ٹھیک طریقہ سے کیپچر ہورہا ہے تو آپ کو سکرین پر ویڈیو چلتی ہوئی بھی نظر آئے گی، ایک بات یاد رکھیں ،کیپچر ہونے والی فلم کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے ، جس کے لیے آپ کو ہارڈ ڈیسک پر بہت سی جگہ درکار ہے، اس کا دارو مدار ویڈیو کی مدت پر ہے، جیسے 10 منٹ کی ایک ویڈیو میرے کمپیوٹر پر اے وی آئی فارمیٹ میں ڈیڑھ گیگا بائٹ تک لیتی ہے۔ بہتر طریقہ کار یہی ہے کہ فلم کو ٹکڑوں کی صورت میں کیپچر کریں۔ 10 سے 15 منٹ کا ایک ٹکڑا۔

دوسرا طریقہ : بذریعہ آڈیو ویڈیو کیبل By Using Audio video cable

اگر آپ کے پاس فائر وائر کارڈز، کیبلز وغیرہ نہیں اور بازار سے معلوم کرنے پر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت مہنگی ہیں تو آپ ٹی وی ٹیونر کارڈ کمیوٹر میں لگوا سکتے ہیں، اس کے ساتھ آپ کو ایک عدد آڈیو ویڈیو کیبل درکار ہو گی، جس کی شکل کچھ ایسی ہے۔



بیشتر وی سی آر میں آڈیو ویڈیو آؤٹ پورٹس موجود ہوتی ہیں، لیکن اگر آپ کے وی سی آر میں وہ نہ موجود ہو تو آپ کاپی نہیں کر سکیں گے۔ اگر موجود ہو تو اس کی شکل کچھ ایسی ہو گی۔



اس کے بعد کمپیوٹر پر ٹی وی ٹیونر کارڈ میں بھی یہ پورٹس ہونی چاہیں۔ تصویر دیکھیے


کیبل سے وی سی آر اور کمپیوٹر کو جوڑ دیں، کمپیوٹر پر کیپچر سافٹ وئر کھول لیں، جسکا ذکر میں نے اوپر کیا ہے، اگر اس میں کچھ سیٹنگ کرنی پڑے تو وہ آپ کو اپنی ہمت پر ہی کرنی ہو گی کیوں کہ ہر سافٹ وئر کی سیٹنگ مختلف ہوتی ہے، اس سے نبٹنے کے بعد وی سی آر کو پلے کر دیں، مطلب چلا دیں اور کمپیوٹر پر کیپچر کا بٹن دبا دیں، لیں جی آپ کی مووی کاپی ہونی شروع۔

ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی بھی پروفیشنل مووی میکر سے یہ کام کروا لیں، مووی میکرز کے پاس ساری مطلوبہ چیزیں تیار حالت میں موجود ہوتی ہیں، جیسا کہ تاریں، کنورٹر، وی سی آر، کمپیوٹر میں تمام مطلوبہ کارڈز وغیرہ، وہ آپ سے کچھ روپے لے گا جو اتنے زیادہ نہیں ہوں گے، ایک کیسٹ کے لگ بھک 100 سے 200 روپے تک، یہ طریقہ سب سے آسان بھی ہے اور پریشانی سے پاک بھی۔ کیوں کہ جتنا خرچہ آپ اپنے کمپیوٹر، وی سی آر، کیبلز وغیرہ کو اس قابل بنانے کے لیے کریں گے اس سے کہیں کم میں آپ کا کام بازار سے ہو جائے گا۔

بہت شکریہ، چونکہ میں انسان ہوں اس لیے تحریر میں غلطی ہو سکتی ہے، اگر آپ کو نظر آئے تو نشاندہی کر دیں، شکریہ
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), مسافر (11-10-09), wajee (11-10-09), حضرت بنگش (11-10-09)
کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
11-10-09 wajee اچھی معلوماتی تھریڈ پر 150
پرانا 11-10-09, 10:10 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی معلومات تھریڈ پوسٹ کیا ہے یاسر بھائی آپکی مزید اچھی اچھی شیرنگ کا انتظار ہے شکریہ
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
مسافر (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 10:19 PM   #3
Senior Member
 
حضرت بنگش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: 968-98362786+ OMAN
عمر: 25
مراسلات: 380
کمائي: 5,368
شکریہ: 127
153 مراسلہ میں 260 بارشکریہ ادا کیا گیا
حضرت بنگش کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر ڈٹٹا کا سائز کم کرنا چاھتے ھے تو اس کا یہ حل ھے کہ اپ real player انسٹال کردے اور پھر جب ویڈیوں saveکرنی ھے تو mpeg میں saveکردے لیکن یہ صرف adob premier مای ھوتی ھے جو کہ تقریبآ سارے پروفشنل استمعال کرتے ھے
حضرت بنگش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حضرت بنگش کا شکریہ ادا کیا گیا
مسافر (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 11:48 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیٹا سائز زیادہ ہوتا ہے mpg فارمیٹ کا ۔ اس کا کوئی حل ہے ؟
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-10-09, 11:59 PM   #5
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,151
شکریہ: 1,693
1,084 مراسلہ میں 2,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ جناب کا
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-10-09, 12:08 AM   #6
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہادی مراسلہ دیکھیں
ڈیٹا سائز زیادہ ہوتا ہے mpg فارمیٹ کا ۔ اس کا کوئی حل ہے ؟
جی ہاں
بعد میں‌کوئی بھی کنورٹنگ سافٹ وئر جیسے
Total Converter
Allok Video Converter
Ulead Media Studio
استعمال کر کے ویڈیو کا بٹ ریٹ Bitrate اور ریزولوشن Resolution اتنا کم کر دیں جتنا سی ڈی یا ڈی وی ڈی کوالٹی کا معیاری ہوتا ہے، اس سے ویڈیو کا سائز کم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ مووی میکنگ سافٹ وئر ،جیسے
Adobe Premire
Ulead Video Studio
Ulead Media Studio
Cyberlink Power Director
استعمال کرکے ویڈیو میں‌ایفیکٹس لگاتے ہیں یا نہیں‌بھی لگاتے، لیکن جب ایکسپورٹ کرتے ہیں تو آپ کے پاس ویڈیو کی ریزولوشن اور سائز اختیار کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔ اس طرح کم مقدار اختیار کر کے ویڈیو کا سائز کم کر دیں۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:16 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Ulead Video Studio استعمال کرتے ہوئے جب ایکسپورٹ کرتے ہیں تو ویڈیو کا بٹ ریٹ Bitrate اور ریزولوشن Resolution کتنا کم کر دیں جوسی ڈی کوالٹی کا معیاری ہوتا ہے ؟
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-10-09, 01:55 AM   #8
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سی ڈی کوالٹی کی ریزولوشن 320x240
بٹ ریٹ 1151kbps
تاہم ویڈیو کی کوالٹی کم تب کرنی ہے جب آپ مووی میکنگ سافٹ وئر میں ایفکٹس کا کام ختم کر لیں اور آپ کو لکھنا نہیں پڑے گا کہ ریزولوشن اتنی کر دو، بلکہ آپ ایکسپورٹ فارمیٹ سے وی سی ڈی کوالٹی ، ایس وی سی ڈی کوالٹی یا ڈی وی ڈی کوالٹی منتخب کر دیں تو سافٹ وئر خودکار نظام کے تحت ویڈیو کی تفاصیل منتخب کر لے گا۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (12-10-09)
جواب

Tags
china, com, images, laptop, کمپیوٹر, کارڈ, پوسٹ, پاک, نظر, موبائل, منتقلی, معلوم, انسان, بھائی, تحریر, تصویر, حل, سافٹ, علمی, غلطی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کورل ڈرا سیکھیے اردو میں بذریعہ ویڈیو ٹیوٹوریل یاسر عمران مرزا کورل ڈرا 5 22-01-12 03:39 AM
ویب نو اردو و انگریزی کمپیوٹر ویڈیو asakpke ویب سائٹس کا جائزہ 14 31-05-11 05:52 PM
آپ بھی ویڈیو ٹیوٹوریلز بناسکتے ہیں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 2 22-02-11 04:23 PM
کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں کو سست اور کاہل بنا دیا وجدان کھیل اور کھلاڑی 7 15-10-10 04:36 PM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 11:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger