|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
انگلش پریمئر لیگ ویڈیو دکھانے والی انٹرنیٹ سائٹ یوٹیوب پر کاپی رائٹ یا جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
فٹبال کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے جان بوجھ کر اس کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹبال کو سائٹ پر دکھانے دیا ہے۔ گزشتہ سال گوگل نے یوٹیوب کو خرید لیا تھا۔ یوٹیوب پر پہلے ہی میڈیا کی ایک بڑی کمپنی وایاکوم نے ایک ارب ڈالر کا مقدمہ کر رکھا ہے۔ وایا کوم کا الزام ہے کہ یوٹیوب نے اس کے ٹی شوز کے کلپس کو غیر قانونی طور پر صارفین کو دکھایا ہے۔ یو ٹیوب نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے انٹرنیٹ کو خطرہ ہے۔ انگلش پریمئر لیگ اور امریکہ میں موسیقی جاری کرنے والے ایک ادارے بورن نے نیویارک میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں غیر متعین جرمانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب جان بوجھ کر اپنی سائٹ کی ساکھ بڑھانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ سائٹ پر لوڈ کی جانے والی ویڈیوز دیکھیں، جس سے مواد کی کمرشل ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ حالیہ سالوں میں پریمئر لیگ کی کمرشل ویلیو بہت تیزی سے بڑھی ہے اور اسی وجہ سے جملہ حقوق کا تحفظ اس کی اولین ترجیح بن گیا ہے۔ اگلے تین سالوں میں ٹی وی، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر براہ راست میچ اور ان کی جھلکیاں دکھانے کے جملہ حقوق تین ارب پاؤنڈ تک نیلام ہو چکے ہیں
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| گوگل, الزام, انگلش, انٹرنیٹ, امریکہ, خلاف, سال, صارفین |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سارا پالن نے اوباما کو ہرانے کا دعویٰ کردیا | جاویداسد | خبریں | 1 | 19-11-10 08:57 AM |
| قادیانی ڈائریکٹر کا عجیب و غریب دعویٰ | ALI-OAD | خبریں | 0 | 16-06-10 11:14 AM |
| بلیک ہول کا راز پالینے کا دعویٰ | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 1 | 08-05-08 01:33 PM |
| دعویٰ | محمدعدنان | قہقہے ہی قہقے | 1 | 05-02-08 07:05 AM |
| دعویٰ | ابن ضیاء | قہقہے ہی قہقے | 0 | 02-01-08 12:48 PM |