| آئیں شاعری سیکھیں آئیں شاعری سیکھیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چوتھی صدی ہجری میں شعر کی نسبت کیا خیال تھا
مرزا محمد طاہر نصر آبادی اپنے تذکرہ میں لکھتے ہیں کہ ایک روز رات کے وقت صاحب ابن عباد طالقانی کی مجلس میں حسب معمول فضلا اور شعرا جمع تھے۔ اثنائے سخن میں شعر کا ذکر چھڑ گیا۔ بعضے شعر کی تعریف کرتے تھے بعضے مذمت۔ جو لوگ مذمت کرتے تھے انہوں نے کہا کہ شعر اکثر مدح یا ذم پر مشتمل ہوتا ہے اور دونو چیزوں کی بنیاد جھوٹ پر ہے۔ اس کے بعد ابو محمد خازن نے جو بہت بڑا صاحب علم و فضل تھا شعر کی تائید میں یہ کہا کہ “شعر میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہم باوجودیکہ ہر علم و ہنر سے بہرہ مند ہیں ان میں سے کوئی چیز ہماری کامیابی کا ذریعہ نہیں ہو سکتی۔ صرف شعر ہی ایسی چیز ہے۔ جس کے ذریعہ سے ہم کو سلاطین و وزرا کے ہاں تقرب کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔ رہی یہ بات کہ شعر میں اکثر جھوٹ اور مبالغہ زیادہ ہوتا ہے۔ ہاں بے شک ہوتا ہے لیکن جب یہ تانبا (یعنی جھوٹ) شعر کے طلا سے مطلّا کیا جاتا ہے تو ہمرنگ زرِ خالص ہو جاتا ہے۔ اور شعر کا حسن جھوٹ کی برائی پر غالب آ جاتا ہے۔“ اس بات کو سب نے پسند کیا اور بحث ختم ہو گئی۔ اس حکایت سے علاوہ اس بات کے کہ صاحب ابن عباد کے زمانہ یعنی چوتھی صدی ہجری میں ہماری شاعری محض ایک ذریعہ سلاطین و امرا کے تقرب کا ذریعہ سمجھی جاتی تھی یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹ اور مبالغہ شعر کے ذاتیات میں داخل ہو گیا تھا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (30-11-09) |
![]() |
| Tags |
| پسند, لوگ, معلوم, آبادی, جھوٹ, حسن, رات, زمانہ, شاعری, شعر, صدی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سونیا گا ندھی چوتھی مرتبہ کا نگر س کی صدر بن گئی | جاویداسد | خبریں | 0 | 03-09-10 10:50 PM |
| بگٹی کی چوتھی برسی، صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال | جاویداسد | خبریں | 0 | 26-08-10 05:20 PM |
| فیس بک چوتھی بڑی سائٹ بن گئی | محمدعمر | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 15-11-09 11:31 PM |
| ننھے جمن خان چوتھی کلاس میں تھے | The Great | قہقہے ہی قہقے | 0 | 16-09-09 04:44 PM |
| ماہی گیری چوتھی بڑی صنعت | محمدعدنان | عمومی بحث | 0 | 12-11-08 08:09 AM |